خبریں

’ناجائز نیوکلیائی سرگرمیاں پاکستان کی پرانی تاریخ‘، ڈونالڈ ٹرمپ کے دعویٰ پر ہندوستان کا پہلا رد عمل آیا سامنے

وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ پاکستان کی دہائیوں پرانی سرگرمیاں، مثلاً اسمگلنگ، ایکسپورٹ کنٹرول کی خلاف ورزی، خفیہ تعاون اور نیوکلیائی پھیلاؤ اس کے ریکارڈ کا حصہ رہی ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال (فائل) / آئی اے این ایس</p></div>

وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال (فائل) / آئی اے این ایس

 
IANS

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ذریعہ پاکستان کے خفیہ نیوکلیائی تجربات سے متعلق کیے گئے سنسنی خیز انکشاف نے بین الاقوامی سطح پر ہلچل بڑھا دی ہے۔ ٹرمپ نے کچھ دن قبل یہ کہا تھا کہ روس، چین، شمالی کوریا کے ساتھ ساتھ پاکستان بھی خفیہ طور سے نیوکلیائی تجربہ کر رہا ہے۔ ان کے اس دعویٰ پر اب ہندوستان نے پہلا رد عمل ظاہر کیا ہے۔ ہندوستانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ ہی ناجائز اور چھپی ہوئی نیوکلیائی سرگرمیوں سے بھری رہی ہے، اور ہندوستان اس بارے میں ہمیشہ دنیا کو آگاہ کرتا آیا ہے۔

Published: undefined

وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ پاکستان کی دہائیوں پرانی سرگرمیاں، مثلاً اسمگلنگ، ایکسپورٹ کنٹرول خلاف ورزی، خفیہ تعاون اور نیوکلیائی پھیلاؤ اس کے ریکارڈ کا حصہ رہی ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہندوستان ہمیشہ بین الاقوامی طبقہ کی توجہ پاکستان کی انہی کارروائیوں کی طرف دلاتا رہا ہے۔ اسی ضمن میں ہندوستان نے ٹرمپ کے بیان کو ’نوٹ‘ کیا ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ 2 نومبر کو سی بی ایس کی تقریب ’60 منٹس‘ میں ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ روس، چین اور پاکستان نیوکلیائی تجربہ کر رہے ہیں، جبکہ امریکہ اس حصے میں پیچھے ہے۔ انھوں نے کوئی ٹھوس جانکاری نہیں دی، لیکن ان کے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر یہ بحث شروع ہو گئی کہ پاکستان نے اپریل-مئی 2025 کے درمیان خفیہ تجربہ کیا ہوگا، جب افغانستان-پاکستان علاقہ میں لگاتار درمیانہ شدت کے زلزلے آئے تھے۔

Published: undefined

30 اپریل سے 12 مئی کے درمیان 4.0 سے 4.7 شدت والے کئی زلزلے آئے، جن کا موازنہ 1998 کے چگائی-1 اور چگائی-2 نیوکلیائی تجربات سے کیا گیا۔ حالانکہ پاکستان نے کسی بھی نیوکلیائی تجربہ سے صافانکار کیا، یہ کہتے ہوئے کہ وہ ’پہلے تجربہ کرنے والا ملک نہیں رہا ہے، اور نہ آگے ہوگا‘۔ پاکستان نے آخری بار 1998 میں نیوکلیائی تجربہ کیا تھا، جب ہندوستان کے پوکھرن-2 ٹیسٹ کے بعد اس نے جواب دیا تھا۔ تب سے اب تک پاکستان نے آفیشیل طور پر کوئی نیوکلیائی تجربہ نہیں کیا ہے۔

Published: undefined

بہرحال، وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے پریس کانفرنس میں کچھ دیگر اہم موضوعات پر بھی بات کی۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کے ہندوستان دورہ سے جڑے بیانات پر ابھی ان کے پاس جانکاری دینے کے لیے کچھ بھی نہیں ہے۔ جس وقت جانکاری دستیاب ہوگی، تب مطلع کیا جائے گا۔

Published: undefined

کواڈ کے بارے میں رندھیر جیسوال نے کہا کہ یہ 4 ممالک کے درمیان انڈو-پسفک کے اہم ایشوز پر تبادلہ خیال کا ایک قابل قدر پلیٹ فارم ہے۔ انھوں نے بتایا کہ حال ہی میں ممبئی میں انڈیا میری ٹائم ویک کے دوران کواڈ کے ’پورٹس آف دی فیوچر کانفرنس‘ کا انعقاد کیا گیا تھا۔ علاوہ ازیں جیسوال نے بتایا کہ ریٹائرڈ میجر وکرانت کمار جیتلی سے جڑے معاملے میں ہندوستان لگاتار یو اے ای کے افسران سے رابطے میں ہے اور اب تک 4 مرتبہ کونسلر وزٹ بھی عمل میں آ چکا ہے۔ ہندوستان ان کی بیوی اور گھر والے کے رابطہ میں ہے اور سبھی ممکن مدد دے رہا ہے۔ یہ معاملہ 3 نومبر کو دہلی ہائی کورٹ میں بھی اٹھایا گیا تھا اور عدالتی ہدایات کے مطابق حکومت کارروائی کر رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined