خبریں

ویلنٹائن ڈے کی مخالفت کرنے والے 20 ہندوتوا کارکنان حراست میں

14 فروری کو ویلنٹائن ڈے پوری دنیا میں منایا جا رہا ہے اور ہندوستان میں بھی نوجوان اس کو لے کر پرجوش ہیں۔ لیکن ہندوتوا تنظیمیں ہر سال کی طرح اس سال بھی مخالفت میں کھڑی نظر آ رہی ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

گجرات کے شہر احمدآباد میں پولس نے آج ویلنٹائن ڈے کی مخالفت کرتے ہوئے عاشق و معشوق جوڑوں پر حملہ کرنے کی کوشش کرنے والے وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) اور بجرنگ دل کے تقریباً 20کارکنان کو حراست میں لے لیا ہے۔ دراصل 14 فروری کو ویلنٹائن ڈے پوری دنیا میں منایا جا رہا ہے اور ہندوستان میں بھی نوجوان اس کو لے کر پرجوش ہیں۔ لیکن ہندوتوا تنظیمیں ہر سال کی طرح اس سال بھی مخالفت میں کھڑی نظر آ رہی ہیں۔

Published: 14 Feb 2019, 2:09 PM IST

احمد آباد پولس نے حراست میں لیے گئے لوگوں کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ ہر سال کی طرح ویلنٹائن ڈے پر مخالفت کے خدشے کے پیش نظر احتیاط کے طورپر شہر کی سابرمتی ندی کے کنارے بنے ریورفرنٹ اور ایسے دیگر مقامات پر مناسب تعداد میں پولس تعینات کی گئی ہے۔ اسی کے تحت آج صبح شہر کے عثمان پورا علاقے میں ریورفرنٹ کے نزدیک مخالفت کرنے والے وی ایچ پی اور بجرنگ دل کے تقریباً 20کارکنان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Published: 14 Feb 2019, 2:09 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 14 Feb 2019, 2:09 PM IST