قومی خبریں

کانپور میں زیکا وائرس کا پھیلاؤ جاری، 16 نئے مریض، حالات کا جائزہ لیں گے یوگی

زیکا وائرس کی کوئی مخصوص علامات نہیں ہیں اور مریض کو ڈینگو کی طرح ہی محسوس ہوتا ہے۔ اس سے متاثر ہونے پر بخار آنا، بدن پر چکتے پڑ جانا اور جوڑوں میں درد محسوس ہوتا ہے۔

زیکا وائرس، تصوئر آئی اے این ایس
زیکا وائرس، تصوئر آئی اے این ایس 

کانپور: اتر پردیش کے صنعتی شہر کانپور میں زیکا وائرس کا پھیلاؤ لگاتار جاری ہے۔ آج تک کی رپورٹ کے مطابق ضلع میں 16 نئے معاملے رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ زیکا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 105 ہو چکی ہے۔ نئے مریضوں میں دو حاملہ خواتین بھی شامل ہیں۔

Published: undefined

زیکا وائرس کی وبا کے اس قدر پھیلاؤ کے پیش نظر انتظامیہ متحرک ہے جبکہ حالات کا جائزہ لینے کے لئے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ آج کانپور کا دورہ کرنے جا رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ یوگی کانپور ڈیولپمنٹ اتھارٹی آڈیٹوریم میں ضلع کے صحت افسران کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔ اس میٹنگ کے دوران زیکا وائرس پر قابو پانے کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

Published: undefined

اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ یوگی زیکا سے متاثرہ علاقوں کا بھی دورہ کریں گے اور انفیکشن کے متاثرین سے ملاقات بھی کریں گے۔ خیال رہے کہ زیکا مچھر سے پھیلنے والا وائرس ہے جو ایڈیز ایجپٹی نام کی نسل کے مچھر کے کاٹنے سے پھیلتا ہے۔

Published: undefined

عالمی ادارہ صحت کے مطابق ایڈیز مچھر عموماً دن میں کاٹتے ہیں۔ یہ وہی مچھر ہے جو ڈینگو اور چکنگنیا بھی پھیلاتا ہے۔ اگرچہ بیشتر افراد کے لئے زیکا وائرس کی بیماری سنگین مسئلہ نہیں ہے، تاہم حاملہ خواتین خصوصاً حمل کے لئے یہ خطرناک ہو سکتی ہے۔

Published: undefined

زیکا وائرس کی کوئی مخصوص علامات نہیں ہیں اور مریض کو ڈینگو کی طرح ہی محسوس ہوتا ہے۔ زیکا وائرس سے متاثر ہونے پر بخار آنا، بدن پر چکتے پڑ جانا اور جوڑوں میں درد محسوس ہوتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined