قومی خبریں

یوسف پٹھان راہل گاندھی کی ووٹر ادھیکار یاترا میں شامل ہوں گے

ممتا بنرجی اور پارٹی کے جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی کانگریس کے رہنما راہل گاندھی کی یکم ستمبر کو پٹنہ میں ہونے والی ووٹر ادھیکار یاترا میں شریک نہیں ہو پائیں گے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 
.

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ اور ترنمول کانگریس کی صدر ممتا بنرجی اور پارٹی کے جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی کی یکم ستمبر کو پٹنہ میں ہونے والی ووٹر ادھیکار یاترا میں شریک نہیں ہو پائیں گے ترنمول کے ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ اور پارٹی کے جنرل سکریٹری کی جگہ سابق کرکٹر اور بہرہام پور سے ترنمول کے رکن پارلیمان یوسف پٹھان کو ووٹر ادھیکار یاترا میں شامل ہونے کے لئے کہا گیا ہے۔

Published: undefined

لوک سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر راہل گاندھی کی 16 روزہ ’ووٹر ادھیکار یاترا‘ 17 اگست کو سہسرام سے شروع ہوئی تھی جو 23 اضلاع سے گزرتی ہوئی یکم ستمبر کو پٹنہ میں اختتام پذیر ہوگی۔ قابلِ ذکر ہے کہ تقریباً 1300 کلومیٹر طویل یہ یاترا پہلے گاندھی میدان میں ایک ریلی کے ساتھ ختم ہونے والی تھی لیکن اب یہ پٹنہ پہنچ کر پدیاترا ہی کے ساتھ مکمل کی جائے گی۔

Published: undefined

ذرائع نے بتایا کہ راہل  گاندھی نے محترمہ ممتا بنرجی اور رکن پارلیمنٹ  ابھیشیک بنرجی کو اس ریلی اور اس کے بعد ہونے والے عشائیہ میں شامل ہونے کے لئے دعوت نامہ بھیجا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined