قومی خبریں

کیا گیان واپی مسجد احاطہ میں مسلمانوں کے داخلے پر لگ جائے گی پابندی؟ عدالت آج سنائے گی فیصلہ

وارانسی واقع گیان واپی مسجد معاملے میں آج سول جج سینئر ڈویژن فاسٹ ٹریک کورٹ سے مہندر کمار پانڈے کی بنچ فیصلہ سنانے والی ہے، 14 نومبر کو اس معاملے میں فیصلہ محفوظ رکھ لیا گیا تھا۔

گیان واپی مسجد/تصویر آئی اے این ایس
گیان واپی مسجد/تصویر آئی اے این ایس 

گیان واپی معاملے میں آج اہم سماعت ہونے والی ہے۔ وارانسی فاسٹ ٹریک کورٹ آج مبینہ شیولنگ کی پوجا والی عرضی پر فیصلہ سنائے گا۔ ہندو فریق نے مسجد احاطہ میں ملے مبینہ شیولنگ کی پوجا کی اجازت مانگی ہے۔ عدالت پہلے اس عرضی پر 14 نومبر کو فیصلہ سنانے والی تھی، لیکن اس دن سول جج مہندر پانڈے نے اسے 17 نومبر تک کے لیے ملتوی کر دیا تھا۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ وشو ویدک سناتن سنگھ کے جنرل سکریٹری عرضی دہندہ کرن سنگھ نے 24 مئی کو وارانسی ضلع عدالت میں مقدمہ داخل کر گیان واپی احاطہ میں مسلمانوں کے داخلے پر روک لگانے، احاطہ کو سناتن سنگھ کو سونپنے اور شیولنگ کی پوجا کرنے کے لیے اجازت دینے کا مطالبہ کیا تھا۔ دوسری طرف مسلم فریق کے وکیل نے کہا کہ عدالت کے ذریعہ معاملے کو خارج کر دیا جائے گا۔ ضلع عدالت میں پہلے کا معاملہ مسجد کی باہری دیوار پر واقع ہندو دیوی دیوتاؤں کی مورتیوں کی روزانہ پوجا کی اجازت سے متعلق تھا، جبکہ چل رہا معاملہ مسجد کے اندر والے حصے سے جڑا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined