ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظرثانی، تصویر سوشل میڈیا
اتر پردیش میں ایس آئی آر کی ڈیوٹی کرتے ہوئے کئی بی ایل او کی موت مختلف وجوہات سے ہو چکی ہے۔ ہاتھرس میں بھی گزشتہ دنوں ایک بی ایل او کی موت ہوئی تھی، جس کے بعد انتظامیہ نے مہلوک کی بیوی کو فوری طور پر ملازمت دینے میں غضب کی جلدبازی دکھائی ہے۔ اسسٹنٹ ٹیچر کے عہدہ پر تعینات بی ایل او کمل کانت شرما کی موت کے بعد محض 72 گھنٹوں کے اندر ان کی بیوی کو بیسک ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے تقرری نامہ سونپ دیا ہے۔ اس کے بعد مہلوک ٹیچر کے اہل خانہ نے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔
Published: undefined
ہاتھرس کے سکندرا راؤ علاقہ کے برہمن پوری مٹکوٹا میں رہنے والے کمل کانتھ شرما لال پور واقع سنویلین اسکول میں اسسٹنٹ ٹیچر تھے۔ باقی ٹیچر کی طرح انھیں بھی ایس آئی آر کے لیے بی ایل او بنایا گیا تھا۔ کمل کانتھ 2 دسمبر کو ڈیوٹی پر جانے کے لیے تیار ہو رہے تھے، تبھی اچانک غش کھا کر گر گئے۔ اہل خانہ انھیں علاج کے لیے فوراً علی گڑھ لے گئے، جہاں علاج کے دوران کمل کانت کی موت ہو گئی۔ کمل کانت کی موت کے بعد ان کے گھر میں چیخ و پکار مچ گئی۔ ان کی بیوی نیلم نے الزام عائد کیا کہ موت کی وجہ ایس آئی آر کا سخت دباؤ ہے۔
Published: undefined
بتایا جاتا ہے کہ کمل کانت گھر میں تنہا کمانے والے تھے۔ ان کے بھائی اور بہن کی موت پہلے ہی ہو چکی تھی۔ ان کے گھر میں بیوی نیلم، 4 بچے اور ماں وجئے لکشمی ہیں۔ کمل کانت کی موت کے بعد انتظامیہ کے افسران کی ٹینشن بہت بڑھ گئی تھی۔ اس موت کے بعد ضلع مجسٹریٹ اور پولیس سپرنٹنڈنٹ سمیت کئی افسران اہل خانہ سے ہمدردی ظاہر کرنے ان کے گھر پہنچے تھے۔ اس دوران انھوں نے اہل خانہ کی ہر ممکن مدد کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی تھی۔
Published: undefined
غور کرنے والی بات یہ ہے کہ عام طور پر کسی بھی ملازم کی موت کے بعد ان کے گھر والوں میں سے کسی رکن کو ملازمت کے لیے کافی مشقت کرنی پڑتی ہے۔ اس معاملے میں کمل کانت کے گھر والے خوش نصیب ثابت ہوئے ہیں۔ ان کی موت کے بعد بیوی نیلم کو محض 72 گھنٹے میں ہی بیسک ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے چوتھے زمرہ میں پرائمری اسکول سکندرا راؤ میں تعیناتی کر دی ہے۔ 5 دسمبر کو مہلوک کمل کانتھ کی بیوی نیلم کو ڈپارٹمنٹ نے تقرری نامہ سونپ دیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined