قومی خبریں

شوہر کے انتقال کے بعد اہلیہ نے الیکشن کمیشن کے افسران کے خلاف درج کرائی شکایت

ترنمول کانگریس کے امیدوار کاجل سنہا کا انتقال 25 اپریل کو ہوا اور وہ کورونا سے متاثر تھے، اب ان کی اہلیہ نے الیکشن کمیشن کے افسران کی شکایت کی ہے۔

فائل تصویر یو این آئی
فائل تصویر یو این آئی 

کھڑدہا اسمبلی حلقہ سے ترنمول کانگریس کے امیدوار کاجل سنہا کی اہلیہ نندیتا سنہا نے ڈپٹی الیکشن کمشنر سدیپ جین اور کمیشن کے دیگر افسران کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔ نندیتا کا الزام ہے کہ ان افسران نے وبا کے دوران امیدواروں اور عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے کچھ نہیں کیا۔

Published: undefined

واضح رہے 25 اپریل یعنی اتوار کو ترنمول کانگریس کے امیدوار کاجل سنہا کا انتقال ہو گیا تھا اور وہ دو روز قبل ہی کورونا سے متاثر ہوئے تھے۔ ترنمول کانگریس کی سربراہ اور مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کاجل سنہا کے انتقال پر افسوس جتاتے ہوئے حیرانی کا اظہار کیا تھا۔

Published: undefined

ممتا بنرجی نے ٹوئٹ کر کے لکھا تھا کہ ’’بہت افسوس، حیران، کھڑدہا سے ہماری پارٹی کے امیدوار کاجل سنہا کا کووڈ کی وجہ سےانتقال ہو گیا۔ انہوں نے لوگوں کی خدمت کے لئےاپنی زندگی وقف کی تھی۔ وہ ترنمول کانگریس کے لمبے وقت سے رکن تھے۔ ہمیں ان کی یاد آئے گی، ان کے خاندان اور ان کے مداحوں کے تئیں میری خراج عقیدت۔‘‘ واضح رہے 24 پرگنہ ضلع کی کھڑدہا سیٹ پر 22 اپریل کو ووٹنگ ہوئی تھی۔

Published: undefined

اس سے پہلے اس مہینے ریوولیوشنری سوشلسٹ پارٹی (آر ایس پی) کے جانگی پور سیٹ سے امیدوار پردیپ کمار نندی اور سمسیر گنج سے کانگریس کے امیدوار ریاض الحق کی بھی اس وبائی مرض کی وجہ سے موت ہو گئی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined