ویڈیو گریب ’ایکس‘ @Saurabh_MLAgk
قومی راجدھانی دہلی ایک مرتبہ پھر زیر آب ہو گئی ہے۔ پوری دہلی میں جگہ جگہ آبی جماؤ کو دیکھ کر عام آدمی پارٹی نے دہلی حکومت کی جم کر تنقید کی ہے۔ عآپ کے دہلی ریاستی صدر سوربھ بھاردواج سمیت کئی رہنماؤں نے سوشل میڈیا ’ایکس‘ پر سڑکوں پر ہوئے آبی جماؤ کی تصویریں شیئر کرکے ریکھا گپتا حکومت پر شدید حملہ بولا۔ انہوں نے کہا کہ چار انجن ہونے کے باوجود بی جے پی حکومت آبی جماؤ کو روکنے میں پھر سے فیل ہو گئی ہے۔
Published: undefined
سوربھ بھاردواج نے لوٹینس دہلی میں آبی جماؤ کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ دہلی کا لوٹینس علاقہ ہے۔ پی ڈبلیو ڈی، وزیر آب و سیلاب کنٹرول پرویش ورما کی سرکاری رہائش کے پاس کی سڑک کا صرف ایک گھنٹے کی بارش میں یہ حال ہے۔ ایک اور پوسٹ کرکے انہوں نے کہا کہ ایک گھنٹے کی بارش میں فولیرا پنچایت کے چاروں انجن پانی میں ڈوبے۔ بارش سے الکنندا-گریٹر کیلاش کا بُرا حال ہے۔
Published: undefined
سوربھ بھاردواج نے کہا کہ بی جے پی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا، پی ڈبلیو ڈی وزیر پرویش ورما سمیت دیگر وزیروں اور رہنماؤں نے خوب دعوے کیے تھے کہ اس بار دہلی نہیں ڈوبے گی۔ ان کا دعویٰ تھا کہ آبی جماؤ کو روکنے کے لیے حکومت نے سارے انتظامات پختہ کر لیے ہیں۔ عآپ رہنما نے بی جے پی حکومت سے سوال کیا کہ اگر سارے انتظامات پختہ کر لیے تھے تو پھر ایک گھنٹے کی بارش دہلی کیوں ڈوبی؟
Published: undefined
عآپ کے سینئر رہنما اور ایم سی ڈی میں اپوزیشن رہنما انکش نارنگ نے ’ایکس‘ پر آبی جماؤ کا ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ چار انجن کی بی جے پی حکومت ہونے کے باوجود دہلی بنا آبی شہر۔ وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا جی کے وعدے پھر ثابت ہوئے کھوکھلے۔ میئر راجہ اقبال سنگھ نے کہا تھا کہ اس بار دہلی والے مانسون انجوائے کریں گے۔ سچ میں سر، اس بار تو آبی جماؤ نے دہلی شہر کو سوئمنگ پول بنا دیا۔ میئر صاحب اب آپ بھی آجایئے....چلیے مل کر سوئمنگ کرتے ہیں۔
Published: undefined
انکش نارنگ نے ’ایکس‘ پر ایک اور پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ دہلی حکومت اور بی جے پی حکومت والی ایم سی ڈی کے مانسون کو لے کر سارے وعدے کھوکھلے ثابت ہوئے۔ بارش سے پہلے بڑے بڑے دعوے کیے گئے تھے۔ کہا گیا تھا کہ دہلی والے اس بار مانسون انجوائے کریں گے۔ اب بی جے پی کی انجوائمنٹ کی تعریف دیکھیے، بسوں کا ڈوبنا، گاڑیوں کا پھنسنا، لوگوں کا سڑک پر تیرنا، اب تو دہلی کے عوام کو انڈرگراؤنڈ میں بھی سوئمنگ کرنے کے لیے مجبور کر دیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined