بدلنے والا ہے موسم کا مزاج، دہلی اور پنجاب میں ہوگی بارش، پہاڑوں پر برف باری کا امکان
یکم فروری 2026 کو دہلی-این سی آر میں آسمان بادلوں سے گھرا رہے گا۔ صبح سے دوپہر تک گرج و چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
ہندوستان کے کئی حصوں میں موسم کا مزاج بدلنے والا ہے۔ پہاڑی ریاستوں میں برف باری اور میدانی علاقوں میں بارش کا دور دیکھنے کو مل سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے تازہ پیشین گوئی میں مغربی ہمالیائی علاقوں کے کئی حصوں میں بارش اور برف باری کا امکان ظاہر کیا ہے۔ یکم فروری کو جموں و کشمیر، ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ میں گرجک و چمک کے ساتھ تیز ہواؤں کا دور دیکھنے کو ملے گا۔ ہواؤں کی رفتار 40-30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔ اونچے پہاڑی علاقوں میں برف باری اور نشیبی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔
یکم فروری 2026 کو دہلی-این سی آر میں آسمان بادلوں سے گھرا رہے گا۔ صبح سے دوپہر تک گرج و چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ ہواؤں کی رفتار 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ رہنے کا امکان ہے۔ راجدھانی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 17 ڈگری سلسیس سے 19 ڈگری سلسیس کے درمیان درج کیا جا سکتا ہے اور کم از کم درجہ حرارت 10 ڈگری سلسیس سے 12 ڈگری سلسیس کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ، اتر پردیش، مدھیہ پردیش اور مشرقی راجستھان میں یکم فروری کو بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ اس کے علاوہ آئی ایم ڈی نے شدید کہرے کا الرٹ بھی جاری کیا ہے۔ آنے والے دنوں میں بہار، پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ، اتر پردیش اور مشرقی راجستھان میں صبح اور رات کے وقت شدید کہرا چھا سکتا ہے۔ اس سے ویزبلٹی پر اثر دیکھنے کو مل سکتا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔