قومی خبریں

ٹرین میں مسافروں کی حالت زار کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کی مودی حکومت پر سخت تنقید

راہل گاندھی نے ٹرین میں سفر کر رہے لوگوں کی دگر گوں حالت کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ مودی حکومت اپنی پالیسیوں کے ذریعے ریلوے کو کمزور کر کے اسے ’ناکارہ‘ ثابت کرنا چاہتی ہے

<div class="paragraphs"><p>راہل گاندھی / ویڈیو گریب</p></div>

راہل گاندھی / ویڈیو گریب

 

حکومت کی جانب سے ریلوے کی خدمات کی تعریف اور مسافروں کو سہولیات بہم پہنچانے کے دعووں کے درمیان وائرل ہونے والی ایک تصویر نے حکومت کے دعووں کی قلعی اتار دی ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لوگ ایک کوچ میں بھرے ہوئے ہیں، جس میں قدم رکھنے کی جگہ نہیں ہے، جبکہ کچھ مسافر ٹرین کے ٹوائلٹ میں بھی بیٹھے ہوئے ہیں۔

Published: undefined

یہ ویڈیو کانگریس کے سابق صدر اور رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے اپنے ’ایکس‘ ہینڈل سے شیئر کی ہے جو نئی دہلی سے ترواننت پورم تک چلنے والی کیرالہ ایکسپریس کی ہے۔ یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے راہل گاندھی نے مودی حکومت پر سخت حملہ کیا ہے۔ ویڈیو میں کچھ لوگ ٹرین کے اے سی کوچ میں ٹوائلٹ کے پاس پڑے ہوئے نظر آ رہے ہیں، جبکہ کوچ کے اندر بھی کافی بھیڑ نظر آ رہی ہے۔

Published: undefined

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کیپشن میں لکھا، ’’نریندر مودی کے دور حکومت میں ٹرین کا سفر عذاب بن گیا ہے۔ مودی حکومت کی طرف سے ہر درجے کے مسافروں کو ہراساں کیا جا رہا ہے، جو عام آدمی کی ٹرینوں سے جنرل کوچز کم کر کے صرف ایلیٹ ٹرینوں کو فروغ دے رہی ہے۔ کنفرم ٹکٹ کے باوجود لوگ اپنی سیٹوں پر سکون سے نہیں بیٹھ پا رہے ہیں۔ عام آدمی زمین پر اور بیت الخلاء میں بیٹھ کر سفر کرنے پر مجبور ہے۔ مودی حکومت اپنی پالیسیوں سے ریلوے کو کمزور کرتے ہوئے ’ناکارہ‘ ثابت کرنا چاہتی ہے، تاکہ اسے اپنے دوستوں کو بیچنے کا بہانہ مل سکے۔ اگر عام آدمی کی سواری کو بچانا ہے تو مودی سرکار کو ہٹانا ہوگا، جو ریلوے کو برباد کرنے میں لگی ہوئی ہے۔‘‘

Published: undefined

راہل گاندھی کے ذریعے شیئر کی گئی ویڈیو کیرالہ ایکسپریس میں سفر کرنے والے ایک لڑکے نے بنائی ہے۔ ویڈیو کے آخر میں لڑکے کو ملیالم زبان میں یہ کہتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے کہ دہلی سے ترواننت پورم جانے والی کیرالہ ایکسپریس کی یہ حالت ہے۔ وہ بتاتا ہے کہ ٹرین کے ڈبے میں کافی بھیڑ ہے اور کچھ مسافر بیت الخلاء میں بیٹھ کر سفر کر رہے ہیں۔ بہت زیادہ بھیڑ کی وجہ سے مسافر ٹرین کے فرش پر بیٹھ کر سفر کرنے پر مجبور ہیں اور ایک دوسرے کے اوپر بیٹھے نظر آتے ہیں۔ لڑکا کہہ رہا ہے کہ جن مسافروں کے پاس اے سی کوچ کا ٹکٹ ہے، وہ بھی اپنی سیٹ پر ٹھیک سے نہیں بیٹھ پا رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined