قومی خبریں

سنجے سنگھ کو ابھی تک حلف لینے کے لیے نہیں بلایا گیا

سنجے سنگھ نے حلف لینے کے لیے پیر کو عدالت سے خصوصی اجازت لی تھی، لیکن وہ حلف نہیں لے سکے کیونکہ ان کا معاملہ ابھی تک استحقاق کمیٹی کے پاس زیر التوا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

عام آدمی پارٹی (عآپ) کی پریشانیاں ختم ہونے کا نام لے رہی ہیں ۔ اس پارٹی کے سیاست داں جیل میں بند ہیں۔ عام آدمی پارٹی  کے رہنما سنجے سنگھ، جو ایکسائز پالیسی کیس میں جیل میں ہیں، کو راجیہ سبھا کی رکنیت کا حلف لینے کے لیے ابھی تک نہیں بلایا گیا ہے۔

Published: undefined

سنجے سنگھ کے 8 یا 9 فروری کو حلف لینے کی خبروں پر ذرائع نے منگل کو بتایا کہ انہیں راجیہ سبھا نے ابھی تک حلف لینے کے لیے نہیں بلایا ہے، اس لیے ان کے حلف لینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے۔

Published: undefined

ذرائع نے بتایا کہ سنجے سنگھ کی راجیہ سبھا سے معطلی کا معاملہ 11 اگست کو ایوان کی استحقاق کمیٹی کو بھیجا گیا تھا۔ کمیٹی کی رپورٹ کی بنیاد پر ہی ایوان سنجے سنگھ کے بارے میں فیصلہ کرے گا، لیکن ابھی تک کمیٹی کی میٹنگ نہیں ہوئی ہے۔

Published: undefined

سنجے سنگھ ایوان کے فیصلے کے بعد ہی حلف لے سکتے ہیں اور اس کے لیے انہیں راجیہ سبھا کی طرف سے سمن بھیجا جائے گا۔قابل ذکر ہے کہ سنجے سنگھ نے حلف لینے کے لیے پیر کو عدالت سے خصوصی اجازت لی تھی، لیکن وہ حلف نہیں لے سکے کیونکہ ان کا معاملہ ابھی تک استحقاق کمیٹی کے پاس زیر التوا ہے۔سنجےسنگھ کو عام آدمی پارٹی کی جانب سے گزشتہ ماہ دہلی سے راجیہ سبھا کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined