قومی خبریں

مہاراشٹر میں مسجد-مندر کھولنے کا خیر مقدم، مسلم عمائدین نے کرائی احتیاط کی یقین دہانی

گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے ایک مکتوب لکھ کر ادھو سرکار سے مندر کھولنے کا مطالبہ کیا تھا، لیکن ادھو حکومت نے دیوالی کے بعد غور و خوض کرنے کے بعد فیصلہ کرنے کا یقین دلایا تھا۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر 

ممبئی: مہاراشٹرکی مختلف سیاسی جماعتوں ، ممتاز مذہبی شخصیات ، سماجی اور مذہبی تنظیموں کے سربراہان نے آج یہاں ریاست کی مہاوکاس اگھاڑی حکومت (ایم وی اے) کے مسجد مندر سمیت تمام مذاہب کی عبادت گاہیں دوبارہ کھولے جانے کے فیصلے کا استقبال کیا اور یقین دلایا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے تمام تر احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں گی۔حضرت مخدوم مائہمی اور حاجی علی درگاہ ٹرسٹ کے چیئرمین سہیل کھنڈوانی اور رضا اکیڈمی کے صدر محمد سعید نوری نے بھی اس اعلان کاخیرمقدم کیا ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ رواں سال مارچ سے کووڈ19 کی وباء کے مدنظر ریاست کے سب سے بڑے تہوار گنیش اتسو کے تمام بڑے منتظمین نےاپنی تقریبات منسوخ کردی تھیں، جبکہ رمضان کے مقدس مہینے میں اہم اقدامات کیے گئے اور محمد روڈ پر واقع 250 سالہ قدیم مینارہ مسجد کااسٹریٹ فوڈ مارکیٹ بند رہا، جہاں ملک بھر سے لوگ روزہ کھولنے کی غرض سے آتے ہیں۔علاوہ ازیں ہندومسلم اور دیگر فرقوں نے تہوار نہ منانے کا فیصلہ لیا تھا۔

Published: undefined

حال میں اس معاملہ کو سیاسی رنگ دیتے ہوئے اپوزیشن جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی اور دیگر مذہبی تنظیموں نے ریاست بھر میں مظاہرے کئے اور مطالبہ کیا تھا کہ عوام کو عبادت گاہوں میں روحانی تسکین حاصل کرنے کی اجازت دی جائے۔ ریاست کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے بھی ایک مکتوب لکھ کر ادھو سرکار سے مندر کھولنے کا مطالبہ کیا تھا،لیکن ادھو حکومت نے دیوالی کے بعد غور و خوض کرنے کے بعد فیصلہ کرنے کا یقین دلایا تھا۔

Published: undefined

اس سلسلے میں مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری اور ٹھاکرے کے درمیان بدگمانی پھیل گئی تھی جس کا مرکز نے بھی نوٹس لیا۔ اپوزیشن لیڈر (کونسل) پروین ڈیریکر نے مہا وکاس اگھاڑی حکومت کے فیصلے کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ ٹھاکرے حکومت کا یہ تاخیر سے لیا گیا دانشمندانہ فیصلہ ہے۔ انھوں نے تمام منادر اور دیگر عبادت گاہوں کے منتظمین سے درخواست کی ہے کہ وہ حکام کے ذریعہ کووڈ 19 کی مناسب احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

Published: undefined

اس موقع پر اپنے ردعمل میں حضرت مخدوم مائہمی نے حکومت کے فیصلے کا خیر مقدم کیا اور اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ حضرت مخدوم مہائمی کے آستانہ اور متصل میں مسجد میں حکومت کی جاری ہدایات پر اور احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حضرت حاجی علی درگاہ پر بھی سخت احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں گی۔

Published: undefined

معروف تنظیم رضا اکیڈمی کے صدر محمد سعید نوری نے اس فیصلہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ ہم حکومت کے اس فیصلہ کا خیر مقدم کرتے ہیں اور اللہ کے شکر گزار ہیں کہ مساجد میں عبادت کی اجازت مل گئی ہے اور گزشتہ آٹھ مہینے مسلمانوں نے جس صبر وتحمل کا مظاہرہ کیا ہے، اسی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کر یں گے۔ حضرت شیخ مصری درگاہ کے خادم احمد جی اور امی دار واجد شیخ نے بھی اس فیصلہ پر مسرت کا اظہار کیا اور ان کا کہنا ہے کہ درگاہ اور مسجد انتظامیہ نے ہر ممکن احتیاط برتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined