قومی خبریں

’ہم نہ تو ڈریں گے، نہ رکیں گے، نہ جھکیں گے‘، صداقت آشرم پر حملہ کے بعد کانگریس لیڈران بی جے پی پر برس پڑے

پون کھیڑا نے کہا کہ بی جے پی والے اپنے غنڈوں کو بھیج کر صداقت آشرم پر حملہ کرتے ہیں اور ہمارے کارکنان کے سر پھوڑ دیتے ہیں۔ یہ کانگریس کو بدنام کرنے کے لیے بی جے پی کی سازش ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

کانگریس کے سرکردہ لیڈران نے بہار واقع پارٹی ہیڈکوارٹر ’صداقت آشرم‘ میں کچھ غنڈہ صفت لوگوں کے ذریعہ کی گئی توڑ پھوڑ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انھوں نے صداقت آشرم پر حملہ کے لیے بی جے پی کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے اور الزام عائد کیا ہے کہ راہل گاندھی کی ’ووٹر ادھیکار یاترا‘ اور ’ووٹ چوری‘ سے اٹھ چکے پردہ سے پریشان ہو کر بی جے پی اور مودی حکومت کے لوگوں نے یہ بزدلانہ حرکت کی ہے۔ آئیے نیچے دیکھتے ہیں کہ کانگریس کے سرکردہ لیڈران نے صداقت آشرم پر ہوئے حملہ پر کس طرح کے رد عمل کا اظہار کیا۔

Published: undefined

پون کھیڑا، کانگریس میڈیا و پبلسٹی محکمہ کے چیئرمین:

بی جے پی والے پہلے اپنے ایجنٹ کو ہمارے اجلاس میں بھیج کر گالی گلوچ کرواتے ہیں، پھر ہمارے اوپر الزام لگاتے ہیں۔ اس کے بعد اپنے غنڈوں کو بھیج کر صداقت آشرم پر حملہ کرتے ہیں اور ہمارے کارکنان کے سر پھوڑ دیتے ہیں۔ یہ کانگریس کو بدنام کرنے کے لیے بی جے پی کی سازش ہے۔ تاکہ ایشو بنے اور وہ ’ووٹ چوری‘ سے عوام کی توجہ بھٹکا سکیں۔ مودی حکومت ’ووٹ چوری‘ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑی گئی ہے، اس لیے یہ بوکھلائے ہوئے ہیں۔

Published: undefined

الکا لامبا، مہیلا کانگریس چیف:

ڈرپوک اور بزدل بی جے پی نے پٹنہ میں صداقت آشرم پر حملہ کیا، جس میں ہمارے کارکنان زخمی ہوئے ہیں۔ راہل گاندھی جی کی ’ووٹر ادھیکار یاترا‘ کو عوام کی بے پناہ حمایت ملتی ہوئی دیکھ کر بی جے پی کے لوگ بوکھلا گئے ہیں۔ بی جے پی کے ان حملوں سے ہم نہ تو ڈریں گے، نہ رکیں گے، نہ جھکیں گے۔ یہ قافلہ ایسے ہی بڑھتا رہے گا۔

Published: undefined

پپو یادو، لوک سبھا رکن:

بی جے پی ہمیشہ یہی کرتی ہے۔ گالی گلوچ، مار پیٹ، نفرت اور ملک توڑنا، سماج کو تقسیم کرنا۔ ’ووٹ چوری‘ کے ایشو سے توجہ بھٹکانے کے لیے بی جے پی نے اپنے ایجنٹ کو بھیج کر یہ منصوبہ انجام دیا ہے۔ میں بتا دوں کہ بی جے پی سے بہت زیادہ طاقتور کانگریسی ہیں، لیکن ان کے کلچر میں تشدد نہیں ہے، وہ عدم تشدد کے راستے پر چلتے ہیں۔

Published: undefined

سپریا شرینیت، سوشل میڈیا و ڈیجیٹل پلیٹ فارم کی چیئرپرسن:

سچائی کے لیے لڑنا مشکل ہے، کیونکہ سچائی ہمت اور امن کے ساتھ لڑتا ہے، جبکہ جھوٹ فریب اور تشدد کا سہارا لیتا ہے۔ آج بی جے پی نے پھر تشدد کا سہارا لیا اور بہار کانگریس ہیڈکوارٹر (صداقت آشرم) پر حملہ کیا۔ ہمارے کارکنان کو لہو لہان کیا۔ بہار جدوجہد، قربانی، محبت اور انقلاب کی زمین ہے۔ اسی زمین سے گاندھی جی نے مہاتما بننے کا سفر شروع کیا۔ آج اسی بہار میں جمہوریت کے لیے لڑ رہی کانگریس پارٹی پر حملہ کرنا بی جے پی کے ڈر کو ظاہر کرتا ہے۔ لیکن ہم عدم تشدد کو پسند کرنے والے ہیں، سچائی اور ہمت کے ساتھ مقابلہ کریں گے۔

Published: undefined

راجیش کمار، بہار کانگریس صدر:

سیاست میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ سچائی یہی ہے کہ ’ووٹ چوری، گدی چھوڑ‘ کے نعرے سے بی جے پی بہت گھبرا گئی ہے۔ انھیں سمجھ آ گیا ہے کہ ووٹر بیدار ہو چکا ہے، ان کی حقیقت جان گیا ہے۔ اب یہ ووٹ چوری نہیں کر پائیں گے۔ صداقت آشرم میں کیا گیا تشدد بی جے پی کی اسی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے۔

Published: undefined

ابھے دوبے، کانگریس قومی میڈیا کوآرڈنیٹر:

نریندر مودی کے کارکنان ان کو ہی گالی دے رہے ہیں، پھر اسے ایشو بناتے ہیں اور بی جے پی کے غنڈے ہمارے صداقت آشرم پر حملہ کرتے ہیں۔ ہمارے کارکنان کو لہولہان کرتے ہیں۔ بہار نے کبھی شکست نہیں مانی ہے، بہار کی عوام آپ کی حکومت کو ہرائے گی۔ راہل گاندھی نے ثبوت کے ساتھ ’ووٹ چور، گدی چھوڑ‘ کا بِگل پھونکا ہے، جس سے بی جے پی کے لوگ بوکھلا گئے ہیں۔ ہم تشدد کرنے والوں کو برداشت نہیں کریں گے۔

Published: undefined

ڈاکٹر اُدت راج، غیر منظم ورکرس و ایمپلائی کانگریس کے چیئرمین:

آج بہار کانگریس ہیڈکوارٹر ’صداقت آشرم‘ میں بی جے پی کے غنڈوں نے مار پیٹ کی۔ ’ووٹر ادھیکار یاترا‘ کو مل رہی زبردست عوامی حمایت کو دیکھ کر بی جے پی بوکھلا گئی ہے۔ یہ ’ووٹ چوری‘ کے ایشو سے لوگوں کی توجہ بھٹکانے، یاترا میں رخنہ پیدا کرنے کی کوشش ہے۔ پورا ملک جان گیا ہے کہ نریندر مودی ووٹ چوری کر کے ہی وزیر اعظم بنے ہیں اور ان کی ووٹ چوری پکڑی گئی ہے۔ بہار کی عوام بہت بیدار ہے۔

Published: undefined

کرنل روہت چودھری، کانگریس میں سابق سروس مین محکمہ کے چیئرمین:

صداقت آشرم گاندھی جی سے منسلک آشرم ہے، اس پر بی جے پی اور این ڈی اے کے لوگوں کے ذریعہ کیا گیا حملہ ایک بزدلانہ حرکت ہے۔ راہل گاندھی جی کی ووٹر ادھیکار یاترا سے یہ گھبرا گئے ہیں، کیونکہ انھیں لگتا ہے کہ اس سے پورے ملک کے اندر انھیں خمیازہ بھگتنا پڑ سکتا ہے، اس لیے یہ ایسا کر رہے ہیں۔ آج بہار میں لوگوں نے ووٹ کے حق کے لیے پرچم اٹھا لیا ہے، سبھی لوگ راہل گاندھی جی کے ساتھ ہیں۔

Published: undefined

سلیم احمد، کرناٹک حکومت میں چیف وہپ:

صداقت آشرم کی تحریک آزادی میں سنہری تاریخ رہی ہے۔ بی جے پی کے اس حملے کی ہم مذمت کرتے ہیں۔ بی جے پی والے بوکھلائے ہوئے ہیں، پریشان ہیں، کیونکہ بہار انتخاب میں ان کی شکست ہونے والی ہے۔ کانگریس پارٹی ڈرنے والی نہیں ہے۔

Published: undefined

اجئے کمار للو، اڈیشہ کانگریس انچارج:

صداقت آشرم پر حملہ بی جے پی-آر ایس ایس کی گھناؤنی ذہنیت کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ گوڈسے اور تشدد کا راستہ اختیار کرنے والے لوگ ہیں۔ کانگریس ہیڈکوارٹر میں توڑ پھوڑ اور کارکنان کے ساتھ مار پیٹ یہ ظاہر کرتا ہے کہ بی جے پی خوفزدہ ہے، راہل گاندھی کی ’ووٹر ادھیکار یاترا‘ کے سبب بی جے پی کے لوگ اپنا توازن کھو چکے ہیں۔ آنے والے انتخاب میں ان کی ضمانت ضبط ہونے جا رہی ہے، عوام اپنے ووٹ سے انھیں بتائے گی کہ اس ریاست اور ملک میں تشدد پھیلانے والے لوگوں کی کوئی جگہ نہیں ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined