وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال (فائل) / آئی اے این ایس
ہندوستانی وزارت خارجہ نے پاکستان کے ذریعہ لگائے گئے ان الزامات کو یکسر خارج کر دیا ہے جس میں اس نے 28 جون کو وزیرستان میں ہوئے خودکش حملے کے لیے ہندوستان کو ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔ اس حملے میں پاکستان کے 13 فوجی مارے گئے تھے جبکہ کئی زخمی ہوئے تھے۔
Published: undefined
ہندوستانی وزارت خارجہ (ایم ای اے) نے ایک بیان جاری کرکے کہا، ’’ہم نے پاکستانی فوج کا سرکاری بیان دیکھا ہے جس میں ہندوستان پر وزیرستان حملے کا الزام لگایا گیا ہے۔ ہم اس الزام کو پوری طرح سے مسترد کرتے ہیں اور اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ یہ الزام صرف توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔‘‘
Published: undefined
دراصل ہفتہ کو پاکستان کے خیبر پختونخوا کے شمالی وزیرستان ضلع میں ایک خودکش حملہ آور نے دھماکہ خیز اشیا سے بھری گاڑی فوج کے قافلے سے ٹکرا دی تھی۔ اس حملے میں 13 فوجیوں کی موت ہو گئی تھی جبکہ 10 زخمی ہوئے تھے۔ اس کے علاوہ 19 دیگر لوگوں کو بھی چوٹیں آئی تھیں۔
نیوز ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق اس حملے کی ذمہ داری حافظ گُل بہادر گروپ کی خودکش اکائی نے لی ہے، جو تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے جڑا ایک گروپ ہے۔
Published: undefined
یہ حملہ پاکستان کے قبائلی علاقوں میں بڑھتے تشدد کی ایک اور مثال ہے۔ اس حملے کو حال کے مہینوں میں شمالی وزیرستان میں سب سے شدید حملوں میں سے ایک بتایا جا رہا ہے۔ سال 2021 میں افغانستان میں طالبان کی اقتدار میں واپسی کے بعد پاکستان کے قبائلی علاقوں میں دہشت گردانہ حملوں میں تیزی آئی ہے۔ اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق اس سال اب تک خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں 290 سے زیادہ لوگوں کی جان گئی ہے، جن میں زیادہ تر سلامتی دستوں کے جوان شامل ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined