یمنا ایکسپریس وے پرالمناک حادثہ: تیز رفتار ٹرک نے بس مسافروں کو روندا، 6 لوگوں کی موقع پر ہی موت

خبروں کے مطابق سلیپر بس نوئیڈا سے فرخ آباد جا رہی تھی۔ راستے میں یمنا ایکسپریس وے پر کچھ مسافر پیشاب کرنے کے لیے بس سے نیچے اترے تھے جس کے بعد کچھ دوسرے مسافر بھی اتر کر سڑک پر کھڑے ہوگئے۔

سڑک حادثہ، تصویر یو این آئی
i
user

قومی آواز بیورو

 اتر پردیش کے متھرا میں یمنا ایکسپریس وے پر دیر رات ہوئے المناک حادثے میں تیز رفتار کنٹینر نے بس میں سوار مسافروں کو زوردار ٹکر مار دی۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب مسافر سلیپر بس سے اتر کر نیچے کھڑے ہوئے تھے۔ اسی دوران بے قابو کنٹینر آیا اور مسافروں کو روند تا ہوا نکل گیا۔ اس حادثے میں6 افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

’اے بی پی نیوز‘ کے مطابق سوریر تھانہ علاقے میں یمنا ایکسپریس وے کے مائل اسٹون 88 کے قریب یہ حادثہ پیش آیا۔ اب تک ملی اطلاع کے مطابق سلیپر بس نوئیڈا سے فرخ آباد جا رہی تھی۔ راستے میں یمنا ایکسپریس وے پر کچھ مسافر پیشاب کرنے کے لیے اترے تھے جس کے بعد کچھ دوسرے مسافر بھی اتر کر سڑک پر کھڑے ہوگئے۔


اسی دوران ایک تیز رفتار کنٹینر آیا اور بس سے اترنے والے مسافروں کو ٹکر مار دی، اس سے پہلے کہ مسافر کچھ سمجھ پاتے یا خود کو بچاپاتے، کنٹینر انہیں روندتے ہوئے آگے بڑھ گیا۔ اس حادثے میں 6 مسافروں کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جب کہ 3 مسافر شدید زخمی ہو گئے جس میں ایک کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ حادثے کے بعد موقع پر کہرام مچ گیا۔ لوگ مدد کے لیے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ واردات کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ پولیس نے زخمیوں کو فوری طور پر ضلع اسپتال منتقل کیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔