قومی خبریں

جمنا ندی کی آبی سطح میں آ رہی ہے کمی، دہلی سمیت متعدد ریاستوں میں بارش کا الرٹ

اتوار کی صبح 7 بجے تک جمنا کی آبی سطح 205.59 میٹر درج کی گئی جو خطرے کے نشان سے اوپر ہے۔ نچلے علاقوں میں رہنے والے لوگوں کے لیے حالت اب بھی مشکل بنی ہوئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>دہلی میں&nbsp;بارش (فائل) / تصویر قومی آواز / وپن</p></div>

دہلی میں بارش (فائل) / تصویر قومی آواز / وپن

 

 راجدھانی دہلی میں موسم کا مزاج لمحہ لمحہ بدل رہا ہے۔ کبھی تیز دھوپ ہو رہی ہے تو کبھی ایکدم سے بادل چھا رہے ہیں۔ ہفتہ کو دہلی میں تیز دھوپ کھلتی ہوئی نظر آئی۔ حالانکہ کچھ علاقوں میں ہلکی بارش بھی دیکھنے کو ملی لیکن یہ تیز نہیں ہو سکی۔ اب محکمہ موسمیات کی طرف سے دہلی میں دو دن کی بارش کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ اس طرح 8 ستمبر تک دہلی میں بارش ہونے کا امکان ہے۔

Published: undefined

آج دہلی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم 25 ڈگری سیلسیس رہنے کا اندازہ ہے۔ آگے درجہ حرارت میں اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔ اتوار کو دہلی میں جزوی طور سے بادل چھائے رہنے کا امکان ہے۔

Published: undefined

دہلی میں سیلاب کی بات کی جائے تو لوگوں کو اب کچھ راحت ملنے کی امید ہے۔ جمنا ندی کی آبی سطح رفتہ رفتہ گھٹ رہی ہے۔ اتوار کی صبح 7 بجے تک جمنا کی آبی سطح 205.59 میٹر درج کی گئی جو خطرے کے نشان سے اوپر ہے۔ نچلے علاقوں میں رہنے والے لوگوں کے لیے حالت اب بھی مشکل بنی ہوئی ہے۔ میور وِہار میں راحت کیمپ لگائے گئے ہیں جہاں جمنا کنارے رہنے والے لوگوں کو منتقل کیا گیا ہے۔

Published: undefined

ہتھنی کنڈ بیراج سے 51,857 کیوسک، وزیر آباد بیراج سے 73,280 کیوسک اور اوکھلا بیراج سے 1,48,868 کیوسک پانی چھوڑا گیا ہے۔ پانی کے ڈسچارج میں کمی اور آبی سطح میں گراوٹ سے سیلاب کا اندیشہ کچھ کم ہوا ہے، لیکن خطرہ ابھی پوری طرح سے ٹلا نہیں ہے۔

Published: undefined

وہیں پہاڑی ریاستوں کی بات کی جائے تو یہاں بارش آفت بنی ہوئی ہے۔ اتراکھنڈ سے لے کر ہماچل پردیش اور جموں و کشمیر تک زبردست تباہی مچی ہوئی ہے۔ بادل پھٹنے، سیلاب اور لینڈ سلائڈ کے کئی واقعات اب تک ان ریاستوں میں ہو چکے ہیں، جس میں سینکڑوں لوگوں کی جان چلی گئی۔ ہفتہ کو اُتر کاشی کے نوگاؤں علاقے میں بادل پھٹنے سے بھاری تباہی ہوئی۔ نوگاؤں کھڈ میں پانی کی تیز دھار آئی جو لوگوں کے گھروں میں داخل ہو گئی۔

Published: undefined

اب ایک مرتبہ پھر محکمہ موسمیات کی طرف سے اُترکاشی سمیت اتراکھنڈ کے کئی ضلعوں میں شدید بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ الموڑا، ہری دوار، ہلدوانی، جوشی مٹھ، پتھوراگڑھ، ٹہری، نینی تال، مسوری، دہرہ دون اور چمولی میں 11 ستمبر تک شدید بارش کا یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

Published: undefined

اس کے علاوہ 7 ستمبر کو گجرات اور مغربی راجستھان میں بھی شدید بارش ہونے کا امکان ہے۔ 8 سے 11 ستمبر کے دوران مغربی راجستھان، ہماچل پردیش، ہریانہ، پنجاب، اتر پردیش، کونکن، گوا اور وسطی مہاراشٹر میں بہت شدید بارش ہونے کے آثار ہیں۔ 10 اور 11 ستمبر کو مدھیہ پردیش میں کچھ مقامات پر شدید بارش ہو سکتی ہے۔ 7، 8، 9 اور 10 ستمبر کو اوڈیشہ، مغربی بنگال، سکم، بہار، انڈمان نکوبار اور جزائر گروپ، چھتیس گڑھ میں شدید بارش کا امکان ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined