قومی خبریں

ناگالینڈ اور میگھالیہ میں ووٹنگ جاری

نا گالینڈ اور میگھالیہ میں صبح سے ووٹنگ جاری ہے اور دونوں ریاستوں میں کل 118 اسمبلی سیٹوں کے لیے ووٹنگ ہو رہی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ سوشل میڈیا، ویڈیو گریب ہف اے این آئی</p></div>

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا، ویڈیو گریب ہف اے این آئی

 

شمال مشرق کی دوریاستوں میگھالیہ اور ناگالینڈ میں جمہوریت کے عظیم تہوار کے لیے ووٹنگ شروع ہو گئی ہے ۔ دونوں ریاستوں میں صبح سے ووٹنگ جاری ہے۔ دونوں ریاستوں میں کل 118 اسمبلی سیٹوں کے لیے ووٹنگ ہو رہی ہے۔ میگھالیہ میں 59 اسمبلی سیٹوں کے لیے ووٹنگ ہو رہی ہے ۔ ناگالینڈ میں بھی اتنی ہی سیٹوں کے لیے ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ دونوں ریاستوں کے ووٹوں کی گنتی تریپورہ کے ساتھ 2 مارچ کو ہوگی۔

Published: undefined

اس بار میگھالیہ میں تمام پارٹیاں اکیلے میدان میں ہیں۔ 2018 کے برعکس، اس بار بی جے پی اور نیشنل پیپلز پارٹی (این پی پی) نے انتخابات سے قبل کوئی اتحاد نہیں کیا ہے۔میگھالیہ کے سابق وزیر اور یونائیٹڈ ڈیموکریٹک پارٹی (یو ڈی پی) کے امیدوار ایچ ڈی آر لنگڈوہ کی موت کی وجہ سے سوہیونگ سیٹ پر ووٹنگ ملتوی کر دی گئی۔ اس لیے 60 میں سے 59 سیٹوں پر ووٹنگ ہوگی۔

Published: undefined

میگھالیہ میں بی جے پی اور کانگریس نے سبھی سیٹوں کے لیے امیدوار کھڑے کیے ہیں۔ این پی پی 57 سیٹوں پر الیکشن لڑ رہی ہے۔ ترنمول کانگریس نے ریاست کی 58 سیٹوں پر امیدوار کھڑے کیے ہیں۔

Published: undefined

ناگالینڈ کی 60 میں سے 59 سیٹوں پر ووٹنگ ہونی ہے۔ ریاست کی اکولوتو اسمبلی سیٹ سے بی جے پی امیدوار کاجیتو کمنی بلا مقابلہ جیت گئے ہیں۔ ناگالینڈ میں حکمران نیشنلسٹ ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی (این ڈی پی پی) اور بی جے پی کے اتحاد کا مقابلہ ناگا پیپلز فرنٹ کے ساتھ ہے۔ ناگالینڈ میں این ڈی پی پی نے 40 سیٹوں کے لیے امیدوار کھڑے کیے ہیں جبکہ بی جے پی 20 سیٹوں کے لیے میدان میں ہے۔ کانگریس 23 اور این پی ایف 22 سیٹوں پر الیکشن لڑ رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined