تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دیویندر یادو
تصویر: پریس ریلیز
نئی دہلی: دہلی کانگریس صدر دیویندر یادو نے آج دہلی کانگریس دفتر میں اُس ویڈیو ایل ای ڈی اسکرین پر چلایا جس میں کانگریس رکن پارلیمنٹ اور لوک سبھا میں قائد حزبِ اختلاف راہل گاندھی نے بی جے پی اور الیکشن کمیشن کی مبینہ ووٹ چوری کی سازش کا انکشاف کیا تھا۔ اس ویڈیو کو دکھائے جانے سے قبل کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے چیئرمین انیل بھاردواج نے وہاں موجود لیڈروں اور عہدیداروں سے ووٹ چوری کے معاملہ پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ’’جہاں مودی جی ’من کی بات‘ کرتے ہیں، وہیں عوامی ہیرو راہل گاندھی ’جَن (عوام) کی بات‘ کرتے ہیں۔‘‘
Published: undefined
اس تقریب میں جن اہم شخصیات نے شرکت کی ان میں سابق ممبر پارلیمنٹ کرشنا تيرتھ، دہلی کے سابق وزراء ڈاکٹر نریندر ناتھ، منگت رام سنگھل، کرن والیا، ریاستی ایڈمنسٹریٹو انچارج جتن شرما، ضلع صدر سدھارتھ راؤ، آدیش بھاردواج، ہرش چودھری، لوک سبھا و ضلع مبصرین سی پی متل، جگجیون شرما، ڈاکٹر پی کے مشرا، جتندر کمار کوچر، محمد عثمان، لکشمن راوت، آبھا چودھری، راج کمار جین، رمیش سبروال، مرزا جاوید علی اور سنجے نیرج وغیرہ شامل تھے۔
Published: undefined
اس موقع پر دیویندر یادو نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی معاونت سے بی جے پی نے غیر قانونی طور پر انتخابات جیت کر اقتدار حاصل کیا ہے۔ راہل گاندھی نے ثبوتوں کے ساتھ یہ سب عوام کے سامنے پیش کیا ہے کہ کس طرح ووٹ چوری کے ذریعے بی جے پی جمہوریت اور آئین پر براہِ راست حملہ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا مزید کہا کہ ہمیں راہل گاندھی جی کی مہم 'I support Rahul Gandhi’s demand of Digital Voter Rolls from EC' سے جڑنا ہے اور ملک کی خود مختاری سے کھیلنے والوں کے خلاف بھرپور مہم چلا کر راہل گاندھی کے مضبوط ارادوں کو تقویت دینی ہے تاکہ ہم آخر تک جمہوریت اور آئین کی حفاظت کے لیے لڑ سکیں۔
Published: undefined
دیویندر یادو نے کانگریس کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی جانب سے فراہم کردہ لنک پر جا کر ڈیجیٹل ووٹر لسٹ کی مانگ کے لیے رجسٹریشن کریں اور بی جے پی و الیکشن کمیشن کے ووٹ چوری کے معاملے کے خلاف اس جدوجہد میں شریک ہو کر ملک کو بچانے میں اہم کردار ادا کریں۔ ان کا کہنا ہے کہ آج دہلی کے ہر کارکن کو تنظیم کی طاقت دکھانے کا وقت ہے۔ ہمیں آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے ہر پروگرام میں متحد ہو کر لڑنا ہوگا۔ ووٹ چوری کا معاملہ صرف کانگریس کا نہیں بلکہ پورے ملک کے ہر شہری سے جڑا ہوا ہے۔ ہمیں منظم ہو کر بی جے پی کی سازشوں کو ہر سطح پر بے نقاب کرنا ہوگا، چاہے ذاتی سطح پر، زمینی سطح پر یا سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر، سبھی جگہ اس معاملے میں بڑے پیمانے پر گفتگو ہونی چاہیے۔
Published: undefined
کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے چیئرمین انیل بھارواج نے اس موقع پر کہا کہ ’’یہ ملک اور اس کے شہریوں کے لیے ایک بہت بڑا بدقسمتی کا لمحہ ہے کہ کچھ لوگ ملک کو فروخت کر رہے ہیں اور ووٹ چوری کر کے عوام کے جمہوری اقدار کا مذاق اڑا رہے ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ راہل گاندھی نے ایک مخصوص حلقے کی ووٹر لسٹ کا انکشاف کیا ہے، لیکن ووٹ چوری کا اثر پورے ملک پر ہوا ہے۔ ووٹ چوری کے باعث وہ نمائندے منتخب نہیں ہو پا رہے جنہیں عوام واقعی چاہتی ہے۔ بی جے پی اقتدار حاصل کرنے کے لیے جمہوری نظام کا غلط استعمال کر رہی ہے اور آئین کو نقصان پہنچا رہی ہے۔
Published: undefined