ووٹ چوری کے خلاف مارچ: جب مہوا موئترا ہوئیں بیہوش تو راہل گاندھی نے پلایا پانی، اکھلیش نے پھاندا بیریکیڈ

رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا جب ووٹ چوری کے خلاف مارچ میں شامل ہوئیں تو انھیں بھی دوسرے اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ پولیس کی بس میں ڈال دیا گیا۔ اس دوران وہ بیہوش ہو گئیں جس سے ماحول فکر انگیز ہو گیا۔

<div class="paragraphs"><p>بیہوش مہوا موئترا کو سنبھالتے راہل گاندھی و دیگر اراکین پارلیمنٹ، ویڈیو گریب</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

الیکشن کمیشن آف انڈیا کے خالف مظاہرہ کر رہے اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ کو دہلی پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کے 300 سے زائد اراکین پارلیمنٹ و دیگر لیڈران نے الیکشن کمیشن کے دفتر کی جانب شروع ہوئے مارچ میں حصہ لیا، لیکن انھیں راستے میں ہی دہلی پولیس نے روک لیا۔ جب کئی لیڈران کو پولیس نے بس میں بٹھایا تو اچانک ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا بیہوش ہو گئیں۔ کچھ ویڈیوز سامنے آئی ہیں، جن میں راہل گاندھی اور کچھ دیگر اراکین پارلیمنٹ مہوا موئترا کو سنبھالتے نظر آ رہے ہیں۔ راہل گاندھی نے مہوا کو پانی بھی پلایا اور کچھ دیر بعد دھیرے دھیرے مہوا کی حالت بہتر ہوئی۔

مغربی بنگال کے آرام باغ سے رکن پارلیمنٹ متالی باغ بھی آج احتجاجی مظاہرہ کے دوران بیہوش ہو گئیں۔ انھیں سڑک پر لٹا کر ساتھی لیڈران نے پانی کے چھینٹے مارے۔ اس کی ویڈیوز بھی سامنے آئی ہیں، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ متالی باغ کو احتیاط کے ساتھ پکڑ کر راہل گاندھی کنارے لے گئے۔ ایک کانگریس رکن پارلیمنٹ سنجنا جاٹو کے بھی بیہوش ہونے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔


جب اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ الیکشن کمیشن دفتر کی طرف بڑھ رہے تھے تو دہلی پولیس نے کئی سطح پر سیکورٹی کا انتظام کیا ہوا تھا۔ اس دوران اکھلیش یادو نعرے بازی کرتے ہوئے بیریکیڈ پھاند کر دوسری طرف کود گئے۔ بیریکیڈ سے کودے اکھلیش یادو کو وہاں موجود دوسرے لیڈران نے سنبھالا، ورنہ انھیں چوٹ آ سکتی تھی۔ اکھلیش یادو نے میڈیا کو دیے اپنے بیان میں کہا کہ الیکشن کمیشن پر کئی بار سوالیہ نشان لگے ہیں۔ اگر کوئی شکایت آئی ہے تو الیکشن کمیشن کو کارروائی کرنی چاہیے۔ اکھلیش نے یہ بھی کہا کہ پارلیمنٹ میں ہم اپنی بات رکھنا چاہتے ہیں، لیکن حکومت سننا ہی نہیں چاہتی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔