قومی خبریں

وارانسی: کورونا متاثرہ لاشوں کی آخری رسومات میں مشکلیں درپیش، مشینیں خراب

ایمبولنس کی لمبی قطار لگنے کے بعد فی الحال نگر نگم انتظامیہ نے متبادل کے طور پر لکڑی کی چِتاؤں پر آخری رسومات ادا کرنے کی اجازت دی ہے۔ دوسری طرف ٹیکنیشین لگاتار مشین ٹھیک کرنے کا کام کر رہے ہیں۔

علامتی، تصویر یو این آئی
علامتی، تصویر یو این آئی 

وارانسی میں ایک طرف کورونا انفیکشن خطرناک رفتار سے بڑھ رہا ہے اور لوگوں کو ڈرا رہا ہے۔ دوسری طرف اب کورونا پازیٹو مریضوں کی موت کے بعد ان کی آخری رسومات میں مشکلیں کھڑی ہو گئی ہیں۔ در اصل کورونا متاثرہ مریض کی موت کے بعد جس سی این جی کریمیٹوریم میں اس کی آخری رسومات ادا ہوتی ہے، اس کی دونوں مشینیں خراب ہو گئی ہیں۔ اس کے سبب لاشوں کی آخری رسومات کی ویٹنگ 10 گھنٹے تک پہنچ گئی ہے۔ ہریش چندر گھاٹ پر لکڑی کی چِتا پر عام اموات والے لوگوں کی آخری رسومات ادا ہوتی ہیں۔ قدرتی گیس کریمیٹوریم پر کورونا سے مرنے والوں کی آخری رسومات ادا کی جاتی ہے۔

Published: 22 Apr 2021, 5:11 PM IST

ایمبولنس کی لمبی قطار لگنے کے بعد فی الحال نگر نگم انتظامیہ نے متبادل کے طور پر لکڑی کی چِتاؤں پر آخری رسومات ادا کرنے کی اجازت دی ہے۔ دوسری طرف ٹیکنیشین لگاتار مشین ٹھیک کرنے کا کام کر رہے ہیں۔ مانا جا رہا ہے کہ مشین ٹھیک ہونے میں تین دن کا وقت لگے گا۔ نگر نگم کے انجینئر اجے رام کے مطابق کافی دیر تک مشینوں کا تجزیہ کرنے کے بعد یہ صاف ہوا کہ ایک مشین کا بوائلر پوری طرح سے پگھل گیا ہے۔ دوسری مشین کے بوائلر کا پنکھا ابھی ٹھیک ہے۔ جس مشین کا پنکھا ٹھیک ہے اس کے کچھ تار خراب ہو گئے ہیں۔ امید ہے کہ جمعرات دیر شام تک درست کر لیا جائے گا۔ یعنی ایک مشین ٹھیک ہونے پر کچھ راحت مل سکتی ہے۔ لیکن فی الحال دونوں مشینیں خراب ہونے کی وجہ سے دقتیں بڑھ گئی ہیں۔

Published: 22 Apr 2021, 5:11 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 22 Apr 2021, 5:11 PM IST