جھوٹے اتسو اور کھوکھلے بھاسن نہیں، مسائل کا حل پیش کرو! راہل گاندھی

سابق کانگریس صدر راہل گاندھی نے مارکسسٹ کمیونسٹ پارٹی کے لیڈر سیتارام یچوری کے بیٹے اور دہلی کانگریس کے سینئر لیڈر اے کے والیہ کی موت کی خبر پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے

راہل گاندھی، تصویر ٹوئٹر@INCIndia
راہل گاندھی، تصویر ٹوئٹر@INCIndia
user

یو این آئی

نئی دہلی: سابق کانگریس صدر راہل گاندھی نے مارکسسٹ کمیونسٹ پارٹی کے لیڈر سیتارام یچوری کے بیٹے اور دہلی کانگریس کے سینئر لیڈر اے کے والیہ کی موت کی خبر پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوارنٹین میں رہتے ہوئے ملنے والی خبروں سے افسردہ ہوں۔

راہل گاندھی نے سیتارام یچوری کے بیٹے آشیش کے انتقال پر اہل خانہ سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ خدا انہیں اس مشکل گھڑی کا سامنا کرنے کی ہمت عطا کرے گا۔


انہوں نے کانگریس لیڈر اے کے والیہ کے انتقال پر بھی رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ سماجی کاموں سے وابستہ پارٹی کے ایک اہم لیڈر تھے۔ انہوں نے ڈاکٹر والیہ کے کنبے اور دوستوں سے اظہار تعزیت کیا۔

راہل گاندھی نے، جو حال ہی میں کورونا سے متاثر ہونے کے بعد کوارنٹین میں ہیں ، کہا ’’میں گھر پر کوارنٹین ہوں اور لگاتار تکلیف دہ خبریں موصول ہو رہی ہیں۔ ہندوستان میں بحران صرف کورونا ہی نہیں، مرکزی حکومت کی عوام مخالف پالیسیاں ہیں۔ جھوٹے اتسو اور کھوکھلے بھاسن نہیں، ملکی مسائل کا حل پیش کرو۔‘‘

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 22 Apr 2021, 1:46 PM