قومی خبریں

اتراکھنڈ: پتھورا گڑھ میں بادل پھٹنے سے تباہی، 30 مکانات تباہ، ایک خاتون لقمہ اجل

ضلع مجسٹریٹ نے میڈیا کو بتایا کہ بادل پھٹنے سے تقریباً 30 مکانات کو نقصان پہنچا ہے جبکہ ایک خاتون کی موت ہوئی ہے۔

تصویر ٹوئٹر / @ANI
تصویر ٹوئٹر / @ANI 

پتھورا گڑھ: اتراکھنڈ کے پتھورا گڑھ میں ہند-نیپال سرحد کے قریب دیر رات گئے تقریباً ایک بجے بادل پھٹنے کا واقعہ پیش آیا۔ اس قدرتی آفت کے سبب بڑے جانی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ضلع مجسٹریٹ نے میڈیا کو بتایا کہ بادل پھٹنے سے تقریباً 30 مکانات کو نقصان پہنچا ہے جبکہ ایک خاتون کی موت ہوئی ہے۔

Published: undefined

ویب پورٹل ’آج تک‘ کی رپورٹ کے مطابق بادل پھٹنے سے سب سے زیادہ تباہی دھارچولا کے کھوتیلا گاؤں میں ہوئی ہے۔ گوال گاؤں اور دھارچولا ملی بازار میں پانی گھروں میں داخل ہو گیا۔ بادل پھٹنے سے کالی ندی خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ کئی مکانات زمیندوز ہو گئے ہیں۔ لوگوں کو محفوظ مقام پر پہنچانے کے لیے ریسکیو آپریشن بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

Published: undefined

اتراکھنڈ میں 24 اگست کو ٹہری کے مول گڑھ علاقے میں بھی بادل پھٹ گیا تھا، اس کی وجہ سے رشی کیش گنگوتری ہائی وے کو نریندر نگر کے قریب ملبہ اور پتھر آنے کی وجہ سے بند کر دیا گیا تھا۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔ اس آفت کے بعد شاہراہ کو چار دن کے بعد کھولا جا سکا تھا، نیز بادل پھٹنے سے کھیتوں کو کافی نقصان پہنچا تھا۔

Published: undefined

گزشتہ مہینے 20 اگست کو اتراکھنڈ کے دہرادون ضلع کے رائے پور بلاک میں بھی بادل پھٹا تھا۔ اس تباہی میں سرکھیت گاؤں کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا تھا۔ گاؤں میں پھنسے تمام لوگوں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا تھا۔ ٹپکیشور مہادیو مندر کے قریب شدید بارش کی وجہ سے سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہو گئی تھی۔ مالدیوتا پر تعمیر شدہ پل بھی بہہ گیا تھا۔ کئی مقامات پر سڑکیں ٹوٹ گئی تھیں اور پانی گھروں میں داخل ہو گیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined