قومی خبریں

کانگریس کی سینئر لیڈر اندرا ہردیش کا انتقال، سونیا گاندھی سمیت متعدد لیڈران کا رنج و غم کا اظہار

سونیا گاندھی نے کہا کہ وہ کانگریس کی سچی خادم تھیں اور آخری لمحے تک پارٹی کے لئے خدمات انجام دیتی رہیں۔

اندرا ہردیش / ٹوئٹر
اندرا ہردیش / ٹوئٹر 

نئی دہلی: کانگریس کی سینئر لیڈر اندرا ہردیش کا اتوار کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا۔ ہردیش کانگریس ہائی کمان کے ساتھ ہونے والی میٹنگ میں شرکت کرنے کے لئے دہلی آئی تھیں، جہاں ان کی طبیعت بگڑنے پر اسپتال میں داخل کرایا گیا، لیکن ان کی جان بچائی نہیں جا سکی۔ وہ 80 سال کی تھیں وہ اتراکھنڈ اسمبلی میں حزب اختلاف کی لیڈر اور ہلدوانی سے رکنِ اسمبلی تھیں۔

Published: undefined

کانگریس کی صدر سونیا گاندھی سمیت ملک کی اہم سیاسی شخصیات نے اتراکھنڈ قانون ساز اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے اچانک انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ سونیا گاندھی نے کہا کہ وہ کانگریس کی سچی خادم تھیں اور آخری لمحے تک پارٹی کے لئے خدمات انجام دیتی رہیں۔

Published: undefined

سونیا گاندھی نے یہاں جاری اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ "ڈاکٹر اندرا ہردیش نے اپنی زندگی کے آخری سانس تک کانگریس کی خدمت کی اور ایم ایل اے، ایم ایل سی، وزیر اور اپوزیشن لیڈر کی حیثیت سے خدمات انجام دے کر عوامی خدمت کا وسیع ورثہ چھوڑا۔ سب سے بڑی بات یہ تھی کہ انہوں نے پوری زندگی کانگریس پارٹی کے لئے لگن کے ساتھ کام کیا۔‘‘

Published: undefined

کانگریس صدر نے کہا کہ ڈاکٹر ہردیش پارلیمنٹ کے طریقہ کار کے بارے میں جاننے کی وجہ سے ساتھیوں میں بہت مقبول تھیں۔ وہ ایک موثر ایڈمنسٹریٹر تھیں۔ کانگریس کی مضبوطی کے لئے انہوں نے جو کام کیا وہ ہمیشہ پارٹی کارکنوں کے لئے تحریک کا باعث بنے گا۔

Published: undefined

اندرا ہردیش کے انتقال پر پی ایم مودی کا اظہار رنج و غم

وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی کانگریس کے سینئر لیڈر اندرا ہردیش کے انتقال پر اپنے گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ اتوار کو ایک ٹوئیٹ پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ ’’ڈاکٹر اندرا ہردیش جی نے مختلف کمیونٹی سروس کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ انہوں نے ایک بااثر قانون ساز کی حیثیت سے ایک الگ شناخت بنائی۔ انتظامیہ کا بھی انہیں کافی تجربہ تھا۔ ان کے انتقال سے میں دکھی ہوں۔ ان کے اہل خانہ اور حامیوں سے میری دلی تعزیت۔ اوم شانتی۔"

Published: undefined

راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار رنج

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے اتراکھنڈ اسمبلی میں اپوزیشن کی لیڈر ڈاکٹر اندرا ہردیش کے انتقال پر گہرے رنج کا اظہار کیا۔ راہل گاندھی نے یہاں جاری تعزیتی پیغام میں کہا ’’اتراکھنڈ میں کانگریس پارٹی کی ایک مضبوط کڑی اندرا ہردیش جی کے انتقال کی خبر سن کر کافی رنج ہوا۔ وہ آخر تک عوامی خدمت اور کانگریس کنبے کے لئے کام کرتی رہیں۔ ان کا سماجی اور سیاسی تعاون باعث ترغیب ہے۔ دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ کنبے کے ساتھ میری تعزیت‘‘۔

Published: undefined

پرینکا گاندھی نے ٹوئٹر پر لکھا، ’’کانگریس کی سینئر لیڈر اور اتراکھنڈ اسمبلی کی قائد حزب اختلاف ڈاکٹر اندرا ہردیش کے انتقال کی افسوس ناک خبر موصول ہوئی۔ آج ہم نے ایک محنتی، ہر دل عزیز نمائندہ اور سرپرست کھو دیا۔ خدا ان کو اپنے قدموں میں مقام دے اور غم کے لمحات میں اہل خانہ کو تکلیف برداشت کرنے کی قوت فراہم کرے۔‘‘

Published: undefined

کانگریس کے اقلیتی شعبہ کے چیئرمین عمران پرتاپ گڑھی نے بھی اندرا ہردیش کے انتقال پر غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا، ’’اتراکھنڈ کی قدآور لیڈر اندرا ہردیش کے انتقال کی خبر نے حیران کر دیا ہے۔ دو مرتبہ ان کی تقریبات میں ہلدوانی جانا ہوا تھا، وہ کہتی تھیں کہ عمران تم میرے لئے بیٹے کی طرح ہو۔ انہوں نے دو دن قبل ہی دہلی آنے پر ملاقات کا وعدہ کیا تھا اور آج یہ خبر....‘‘

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined