قومی خبریں

’’اتر پردیش جرائم میں نمبر وَن ہے‘‘

یو پی اسمبلی میں حزب مخالف لیڈر رام گووند چودھری نے الزام لگایا کہ کورونا بحران میں ریاست میں بڑے پیمانے پر بدعنوانی ہوئی۔ آکسیمیٹر اور دیگر سامان پانچ گنا زیادہ قیمتوں پر خریدے گئے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

لکھنو: اترپردیش اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر رام گووند چودھری نے یوگی حکومت کو نظم و نسق کے معاملے پر گھیرتے ہوئے کہا کہ قتل کے معاملوں میں یہ ریاست ملک میں سرفہرست ہے۔ اسمبلی میں گورنر کے خطاب کے جواب میں رام گووند چودھری نے منگل کو این سی آر بی کے اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’’سال 2019 میں اترپردیش آئی پی سی، سی ایل ایل اغوا خواتین کے خلاف آئی پی سی اور سی ایل ایل جرائم، ایس سی سماج کے خلاف جرائم/مظالم، ریاست کے خلاف جرائم اور قتل کے معاملوں یں ملک میں پہلے مقام پر رہا ہے۔‘‘

Published: undefined

رام گووند چودھری نے بتایا کہ سائبر جرائم میں اتر پردیش بی جے پی حکمراں کرناٹک کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔ ملک کے کل سائبر جرائم کے 25.6 فیصدی واقعات صرف اترپردیش میں ہو رہے ہیں۔ کورونا بحران کے دوران اچانک لاک ڈاؤن کے فیصلے کو غیر منظم بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کورونا مینجمنٹ میں پوری طرح سے فیل رہی ہے۔ غریب مزدور بھوکے پیاسے پیدل ہی اپنے گھروں کی طرف فرار ہوئے۔ راستے میں پولیس کی لاٹھیوں سے پیٹے گئے۔ آج تک لاک ڈاؤن جیسا سانحہ نہیں دیکھا۔ بحران کے زمانے میں حکومت آل پارٹی میٹنگ کرتی ہے اور اپوزیشن کے ساتھ مل کر بات چیت کرتی ہے، لیکن اس حکومت نے ایسا کوئی کام نہیں کیا۔

Published: undefined

سماجوادی پارٹی لیڈر نے الزام لگایا کہ کورونا بحران میں ریاست میں بڑے پیمانے پر بدعنوانی ہوئی۔ کروڑوں روپئے کا گھپلہ ہوا۔ آکسیمیٹر اور دیگر سامان پانچ گنا زیادہ قیمتوں پر خریدے گئے۔ پیسوں کا بندر بانٹ ہوا۔ اپوزیشن کے لوگوں نے غریبوں کی مدد کی تو ان پر مقدمہ درج کردیا گیا۔ ریاست میں کورونا سے کم اور حکومت کے کورونا مینجمنٹ سے زیادہ اموات ہوئیں۔

Published: undefined

رام گووند چودھری نے حکومت کو خاطی قرار دیتے ہوئے مہاجر مزدوروں کے پیدل مارگ، سڑک راستے، ٹرین راستے سے واپس گھر جاتے ہوئے مرنے والی خواتین، مرد اور بچوں کی تعداد بتانے اور ان کے لواحقین کو مالی تعاون دئیے جانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کسانوں کو دہشت گرد اور پرجیوی کہے جانے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’پرجیوی اسے کہتے ہیں جن کی زندگی دوسرے پر منحصر رہتی ہے۔ کسان ہمیں اناج کھلاتا ہے۔ دوسروں کو اپنی محنت کی پیدوار دے کر زندگی دیتا ہے۔ بابائے قوم مہاتما گاندھی نے اپنی موت سے ایک دن پہلے کہا تھا کہ ملک کا وزیر اعظم کسان ہونا چاہئے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined