قومی خبریں

یوپی اسمبلی انتخاب: سیٹوں کی تقسیم کے لیے سماجوادی پارٹی کی اتحادی پارٹیوں کے ساتھ میٹنگ

میٹنگ میں سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی کے اوم پرکاش راجبھر، آر ایل ڈی کے ڈاکٹر مسعود احمد اور پی ایس پی کے شیوپال سنگھ یادو اور ان کے بیٹے آدتیہ یادو سمیت دیگر پارٹیوں کے لیڈروں نے شرکت کی۔

تصویر ٹوئٹر @yadavakhilesh
تصویر ٹوئٹر @yadavakhilesh 

لکھنؤ: اترپردیش اسمبلی انتخابات کے پیش نظر سماج وادی پارٹی (ایس پی) صدر اکھلیش یادو نے بدھ کو اتحادی پارٹیوں کے ساتھ سیٹوں کی تقسیم کے سلسلے میں آخری دور کی بات چیت کا آغاز کر دیا۔ ذرائع کے مطابق جنیشور مشر ٹرسٹ میں چل رہی اس میٹنگ میں سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی کے اوم پرکاش راج بھر، آر ایل ڈی کے ڈاکٹر مسعود احمد اور پی ایس پی کے شیوپال سنگھ یادو اور ان کے بیٹے آدتیہ یادو سمیت دیگر پارٹیوں کے لیڈروں نے شرکت کی۔

Published: undefined

میٹنگ کے دوران نیشنل کانگریس پارٹی (این سی پی) کو اتحاد کے تحت ایک سیٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایس پی کی جانب سے این سی پی کے ریاستی صدر اماشنکر یادو کے ساتھ اکھلیش یادو کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے جانکاری دی گئی کہ این سی پی کو بلندشہر کی انوپ شہر سیٹ دی گئی ہے۔

Published: undefined

ایس پی کی جانب سے کئے گئے ایک ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ این سی پی کے یوپی صدر اماشنکر یادو نے اکھلیش یادو سے ملاقات کر کے الیکشن پر تبادلہ خیال کیا۔ اس میں کہا گیا ہے کہ این سی پی لیڈر کے کے شرما، بلند شہر کی انوپ شہر اسمبلی سیٹ سے ایس پی۔ این سی پی اتحاد کے امیدوار ہوں گے۔

Published: undefined

اس دوران اکھلیش نے بھی ٹوئٹ میں شامل ہونے والے اتحادی پارٹیوں کے لیڈروں کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’ایس پی کے سبھی اتحادی پارٹیوں کے قیادت کے ساتھ آج اترپردیش کی ترقی اور مستقبل کے بارے میں بات چیت ہوئی۔ ذرائع کے مطابق میٹنگ میں پی ایس پی کو چھ سیٹیں دینے پر اتفاق ہوا ہے۔

Published: undefined

ملحوظ رہے کہ میٹنگ میں کچھ دیر شرکت کے بعد شیوپال روانہ ہوگئے۔ حالانکہ سیٹوں کی تقسیم پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ ایسا مانا جا رہا ہے کہ پی ایس پی کو گنور، جسونت نگر، بھوجپور، جسرانا، مبارکپور اور غازی پور سیٹیں دی گئی ہیں۔ موصول اطلاع کے مطابق ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کو بھی ایس پی اتحاد میں ایک سیٹ دی گئی ہے۔ اس کے تحت مرزا پور ضلع می مڑہان سیٹ پر ٹی ایم سی کے للتیش پتی ترپاٹھی اپنی قسمت آزمائیں گے۔

Published: undefined

جن پارٹیوں کے ساتھ سیٹوں کے سلسلے میں کچھ اختلافات نظر آرہے ہیں ان میں آر ایل ڈی اور سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی ہیں۔ ذرائع کے مطابق 403 اراکین اسمبلی سیٹوں میں ایس پی نے 103 سیٹیں اتحادی پارٹیوں کے لئے چھوڑنے کی پیشکش کی ہے۔ آر ایل ڈی صدر جینت چودھری کے ساتھ تین دور کی بات چیت کے بعد آر ایل ڈی کو 32 سیٹیں دینے پر اتفاق ہوا ہے۔ اختلاف ان چھ سیٹوں پر ہے جن پر ایس پی کے امیدوار آر ایل ڈی کے انتخابی نشان پر اتارے جانے ہیں۔

Published: undefined

اس درمیان راج بھر بھی اپنی پارٹی کو کم سے کم چار درجن سیٹیں دینے پر بضد ہیں۔ مانا جاتا ہے کہ سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی سمیت دیگر اتحادی پارٹیوں کے ساتھ سیٹوں کے تال میل کے لئے اکھلیش یادو کی قیادت میں میٹنگ جاری ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پہلے دو مراحل کے انتخابات والی سیٹوں پر امیدواروں کے ناموں کا اعلان جلد ہی ہوسکتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined