قومی خبریں

اومیش پال قتل معاملہ: الٰہ آباد یونیورسٹی کے ’مسلم ہاسٹل‘ کو پولیس نے کرایا خالی، ’عید تک رہے گا سیل‘

اومیش پال قتل کے معاملہ میں ایل ایل بی کے طالب علم صداقت خان کی گرفتاری کے بعد پولیس اور ضلع انتظامیہ کی ٹیموں نے مسلم بورڈنگ ہاؤس کے تمام 107 کمروں کو سیل کر دیا ہے

<div class="paragraphs"><p>الہ آباد یونیورسٹی کا مسلم ہاسٹل</p></div>

الہ آباد یونیورسٹی کا مسلم ہاسٹل

 

الہ آباد: اومیش پال قتل کے معاملہ میں ایل ایل بی کے طالب علم صداقت خان کی گرفتاری کے بعد پولیس اور ضلع انتظامیہ کی ٹیموں نے مسلم بورڈنگ ہاؤس کے تمام 107 کمروں کو سیل کر دیا ہے۔ ہاسٹل کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عرفان نے اس سلسلے میں بتایا کہ ’’اسے (ہاسٹل کو) امیش پال قتل کے سلسلہ میں خالی کرایا گیا ہے۔ یہاں صداقت خان کمرہ نمبر 36 میں ناجائز طریقے سے رہتا تھا۔ یہ (ہاسٹل) اب عید تک سیل رہے گا۔‘‘

Published: undefined

خیال رہے کہ 24 فروری کو الہ آباد (پریاگراج) میں اومیش پال اور ان کے دو سیکورٹی گارڈز کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔ پولیس نے ملزم صداقت کی گرفتاری کے بعد ایم بی ایچ خبروں میں تھا۔ مسلم لٹریری ایسوسی ایشن نامی ٹرسٹ سے وابستہ مسلم بورڈنگ ہاسٹل میں رہنے والے بیشتر طلبا الہ آباد یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں۔

Published: undefined

ایم بی ایچ کے سپرنٹنڈنٹ عرفان احمد خان نے کہا کہ صداقت کو ہاسٹل سے باہر نکال کر اس کمرے کو بند کر دیا گیا تھا لیکن چند دنوں کے بعد اس نے تالہ توڑ کر دوبارہ کمرے پر قبضہ کر لیا۔ صداقت 27 فروری کو پولیس کی حراست سے فرار ہونے کی کوشش میں زخمی ہوا تھا۔ پولیس نے اس کے کمرے سے ایک پستول اور کچھ زندہ کارتوس برآمد کئے ہیں۔

Published: undefined

ایم بی ایچ کے سکریٹری اور شہر میں مقیم تاجر برکت علی نے کہا ’’ہم نے کچھ دن پہلے ضلع اور پولیس انتظامیہ سے ملاقات کی تھی اور ان سے تمام غیر قانونی قابضین کو ہٹانے کی درخواست کی تھی۔‘‘ سپرنٹنڈنٹ خان نے کہا، ایم بی ایچ کے رہائشیوں کو اتوار کو اطلاع دی گئی تھی کہ انہیں پیر کی دوپہر تک اپنے کمرے خالی کرنے ہوں گے۔ کارروائی (ہاسٹل سیل کرنا) ہماری درخواست کا نتیجہ ہے۔

Published: undefined

پولیس کے پہنچنے پر ایم بی ایچ میں موجود تقریباً نصف درجن طلباء کو کمرے خالی کرنے کو کہا گیا۔ ہاسٹل کو الہ آباد یونیورسٹی کے منتخب فیکلٹی بشمول پراکٹر پروفیسر ہرش کمار کی موجودگی میں سیل کیا گیا۔ جو لوگ موجود نہیں تھے، ان کا سامان ان کے کمروں سے نہیں ہٹایا گیا۔ عرفان خان نے کہا کہ تمام طلبا کو 23 اپریل کو عید کے بعد آنے کو کہا گیا ہے۔ ہم ہر طالب علم کے کاغذات کی تصدیق کریں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined