قومی خبریں

متحدہ عرب امارات کے صدر کل پہنچیں گے ہندوستان، مختلف امور پر بات چیت اور متعدد معاہدوں کا امکان

گزشتہ چند سالوں کے دوران دونوں ممالک نے مل کر تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی، توانائی، تعلیم ، ثقافت اور کنیکٹیویٹی جیسے مختلف شعبوں میں اسٹریٹجک شراکت داری کی جانب اہم قدم اٹھائے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>ولی عہد شیخ محمد بن زید </p></div>

ولی عہد شیخ محمد بن زید

 

 متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان ہندوستان کے سرکاری دورے پرکل یعنی پیر کو دہلی پہنچیں گے۔ اس دورے سے ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہونے کی امید ہے۔ ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دوستی کی جڑیں کافی گہری ہیں۔ گزشتہ چند سالوں کے دوران دونوں ممالک نے مل کر تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی، توانائی، تعلیم ، ثقافت اور کنیکٹیویٹی جیسے مختلف شعبوں میں اسٹریٹجک شراکت داری کی جانب اہم قدم اٹھائے ہیں۔

Published: undefined

سال 2022 میں دستخط شدہ جامع اقتصادی شراکت داری معاہدہ (سی ای پی اے) اس کی ایک مثال ہے۔ سی ای پی اے دو یا دو سے زیادہ ممالک کے درمیان ایک جامع تجارتی معاہدہ ہے جو صرف سامان کی تجارت تک محدود نہیں ہے بلکہ اس میں سروسیز، انٹیلی جنس اور سرمایہ کاری کا تبادلہ بھی شامل ہے۔ اس معاہدے کے تحت یا تو ٹیرف کم کردیا جاتا ہے یا مکمل طور پر ٹیرف ختم کر دیا جاتا ہے۔

Published: undefined

اس سے ظاہر طور پر برآمدات میں اضافہ ہوتا ہے۔ 2025 کے ابتدائی 6 مہینوں میں دونوں ممالک کے درمیان تیل کے علاوہ دیگر کیٹیگریز میں تجارت 37.6 بلین ڈالر تک پہنچ گئی جو ایک سال پہلے کے مقابلے میں 34 فیصد زیادہ ہے۔ ہندوستان اور یو اے ای دونوں 2030 تک غیر تیل کاروبار کو 100 بلین ڈالر تک پہنچانے کا ہدف لے کر چل رہے ہیں۔

Published: undefined

یہ سی ای پی اے معاہدے کا ہی نتیجہ ہے جس سے ہزاروں اشیا پر ٹیرف کم ہوا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یو اے ای میں انجینئرنگ، فارماسیوٹیکلس اور الیکٹرانکس کے شعبے میں متحدہ عرب امارات کو ہندوستانی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔ متحدہ عرب امارات ہندوستان کا ساتواں بڑا سرمایہ کار ہے۔ 2000 سے یو اے ای نے ہندوستان میں اب تک 22 بلین ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی ہے۔ حالیہ دنوں میں روپیہ درہم تجارتی تصفیوں کے تعارف اور متحدہ عرب امارات میں ہندوستان کے یو پی آئی ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کو منظوری ملنے کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان تجارت میں امریکی ڈالر پر انحصار کم ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔

Published: undefined

متحدہ عرب امارات ہندوستان کو تیل اور مائع قدرتی گیس کی سپلائی کرتا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور سیکورٹی تعلقات بھی مضبوط ہوئے ہیں۔ اس سلسلے میں ہندوستانی آرمی چیف جنرل اوپیندر دویدی نے حال ہی میں متحدہ عرب امارات کی فوج کے کمانڈر سے ملاقات کی تھی۔ اس ملاقات کے دوران فریقین نے مثبت فوجی تعاون بڑھانے، باقاعدہ مشترکہ مشقوں کے انعقاد اور دوطرفہ دفاعی اور سمندری تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined