یو اے ای صدر محمد بن زاید آل نہیان گجرات پہنچے، پی ایم مودی کے ساتھ کیا روڈ شو

احمد آباد شہر کے پولیس ڈپتی کمشنر (ٹریفک-مشرق) سفین حسن نے روڈ شو سے متعلق پہلے ہی جانکاری دے دی تھی، انھوں نے کہا تھا کہ تین کلو میٹر طویل روڈ شو شام میں ہوگا۔

<div class="paragraphs"><p>ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی اور یو اے ای صدر محمد بن زاید آل نہیان، تصویر @narendramodi</p></div>

ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی اور یو اے ای صدر محمد بن زاید آل نہیان، تصویر @narendramodi

user

قومی آوازبیورو

ہندوستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے درمیان رشتے لگاتار مضبوط ہو رہے ہیں۔ اس درمیان یو اے ای صدر محمد بن زاید آل نہیان منگل کے روز احمد آباد ایئرپورٹ پہنچے۔ وہاں ہندوستانی وزیر اعظم نریند مودی نے ان کا استقبال کیا۔ یو اے ای کے صدر محمد بن زاید آل نہیان ’وائبریٹ گجرات گلوبل سمٹ‘ میں حصہ لینے کے لیے گجرات پہنچے ہیں۔ یہاں انھوں نے پی ایم مودی کے ساتھ ایک روڈ شو بھی کیا۔

قابل ذکر ہے کہ ’وائبرینٹ گجرات گلوبل سمٹ‘ میں کئی ممالک کے سرکردہ لیڈران شرکت کے لیے ہندوستان پہنچے ہیں۔ یو اے ای صدر بھی اسی تقریب میں شرکت کے مقصد سے گجرات پہنچے ہیں جن کا پی ایم مودی نے پرتپاک استقبال کیا۔ جہاں تک محمد بن زاید آل نہیان اور پی ایم مودی کے روڈ شو کا سوال ہے، خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی نے احمد آباد سٹی کے پولیس ڈپٹی کمشنر کے حوالے سے پہلے ہی یہ خبر دے دی تھی۔ پولیس ڈپٹی کمشنر (ٹریفک-مشرق) سفین حسن نے روڈ شو کو لے کر جانکاری دیتے ہوئے پہلے بتا دیا تھا کہ تین کلومیٹر طویل روڈ شو ہوائی اڈے پر وزیر اعظم کی طرف سے یو اے ای کے صدر کا استقبال کرنے کے بعد شام کو شروع ہوگا۔ انھوں نے مزید بتایا تھا کہ ’’روڈ شو اندرا برج پر ختم ہوگا جو احمد آباد کو گاندھی نگر سے جوڑتا ہے۔ برج سرکل سے دونوں معزز اشخاص گاندھی نگر میں اپنی اپنی منزل کے لیے روانہ ہوں گے۔‘‘


واضح رہے کہ وزیر اعظم مودی کا 10 جنوری کو گاندھی نگر میں مہاتما مندر کنونشن سنٹر میں گلوبل سمٹ کے 10ویں اجلاس کا افتتاح کرنے کا پروگرام ہے۔ وزیر اعظم دفتر کے ایک نوٹیفکیشن کے مطابق 8 سے 10 جنوری تک گجرات کے تین روزہ دورہ کے دوران پی ایم مودی دنیا کے سرکردہ لیڈران، عالمی کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹیو افسر (سی ای او) کے ساتھ دو فریقی میٹنگیں بھی کریں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔