
تصویر سوشل میڈیا
ملک میں سردیوں کی شروعات ہوچکی ہے اور اس کے ساتھ ہی کہرے کی پریشانی بھی بڑھنے لگی ہے۔ اس وجہ سے دسمبر سے کئی ٹرینوں کا آپریشن متاثر ہوگا۔ کہرے کے امکان کے پیش نظر ریلوے نے دسمبر اور فروری کے درمیان کئی بڑی ٹرینوں کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس میں دہلی۔ بھاگلپور روٹ پر دو اہم ٹرینیں غریب رتھ ایکسپریس اور فرخا ایکسپریس بھی شامل ہیں۔
Published: undefined
ریلوے کے فیصلے کا سیدھا اثر بہار آنے اور جانے والے مسافروں پر پڑے گا۔ ریلوے اس وقت کہرے میں محفوظ آپریشن کی تیاری کر رہا ہے۔ رات کو ٹریک کا معائنہ کیا جا رہا ہے۔ انجنوں میں فوگ سیفٹی ڈیوائسز لگائی جا رہی ہیں اور متاثرہ علاقوں میں ڈیٹونیٹرز کی سپلائی میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ سگنل بورڈز اور لیول کراسنگ پوائنٹس کو ریڈیم سے ہائی لائٹ کیا جا رہا ہے جس سے لوکو پائلٹ کو کم حد بصارت میں بھی راستہ صاف نظر آئے۔
Published: undefined
ریلوے نے کہرے والے روٹوں پر ویزیبلٹی ٹیسٹ آبجیکٹ سسٹم نافذ کیا ہے۔ صاحب گنج۔ کیول، بھاگلپور۔ دُمکا سیمت مالدہ ڈویژن کے باقی روٹوں پر بھی تمام سگنل پوائنٹس کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔ اس سے گھنے کہرے میں بھی محفوظ اور کنٹرول ٹرین آپریشن کو یقینی بنایا جائے گا۔ لوکو پائلٹس کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ٹرین کی تیز رفتار 75 کلو میٹر فی گھنٹہ سے اوپر نہ جائیں۔ اس کے علاوہ تمام کیبن ملازمین کو گھنے کہرے کے دوران لیول کراسنگ کے قریب سیٹیاں بجا کر پیدل چلنے والوں کو خبردار کرنے کی تربیت دی جا رہی ہے۔ کہرے میں حادثات سے بچنے کے لیے ٹرینیں بھی منسوخ کی جارہی ہیں۔
Published: undefined
کہرے کی وجہ سے تاخیر کے پیش نظر ریلوے ملازمین کے ڈیوٹی کے اوقات کو ایڈجسٹ کیا جا رہا ہے تاکہ انہیں مناسب آرام مل سکے۔ اسٹیشن ماسٹرز کو ڈیٹونیٹرز لگانے کی تربیت دی جا رہی ہے تاکہ ضرورت پڑنے پر انہیں صحیح طریقے سے استعمال کیا جا سکے۔
Published: undefined
اطلاعات کے مطابق بھاگلپور- دہلی غریب رتھ (نمبر22405) دسمبر میں 4، 11، 18 اور 25 کو نہیں چلے گی۔ یہ ٹرین 1، 8، 15، 22، 29 جنوری اور 5، 12، 19 اور 26 فروری کو بھی منسوخ رہے گی۔ وہیں 22406 دہلی ۔ بھاگلپورغریب رتھ 3، 10، 17، 24 اور 31 دسمبر کو نہیں چلے گی جبکہ جنوری میں 1,8,15,22,29 اور فروری 5,12,19,26 کو بھی یہ ٹرین منسوخ رہے گی۔
Published: undefined
یہ ٹرینیں بھی منسوخ ہو جائیں گی:
ٹرین نمبر 14004 مالدہ – نئی دہلی فرخا ایکسپریس: 6 دسمبر 2025 سے 28 فروری 2025 تک منسوخ۔
ٹرین نمبر 14003 نئی دہلی – مالدہ ٹاون: 4 دسمبر 2025 سے 26 فروری 2025 تک منسوخ۔
ٹرین نمبر 5619 گیا – کامکھیا ہفتہ وار: 2 دسمبر سے 24 فروری تک منسوخ۔
ٹرین نمبر 15620 کامکھیا-گیا ہفتہ وار: یکم دسمبر سے 23 فروری تک منسوخ۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined