قومی خبریں

راجستھان میں سی این جی ٹینکر حادثہ میں ہلاک افراد کی تعداد 14 ہو گئی، کئی زخمیوں کی حالت نازک

راجستھان کے جے پور-اجمیر ہائی وے پر سی این جی ٹینکر حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 14 ہو گئی جبکہ 44 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ حادثے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جبکہ متاثرین کا علاج جاری ہے

<div class="paragraphs"><p>جے پور حادثہ / آئی اے این ایس</p></div>

جے پور حادثہ / آئی اے این ایس

 
IANS

راجستھان کے جے پور-اجمیر ہائی وے پر جمعہ کی صبح ایک المناک حادثے میں سی این جی ٹینکر کے دھماکے نے خوفناک تباہی مچا دی۔ اس حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 14 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ 44 افراد بری طرح جھلس گئے ہیں۔ جھلسنے والے زخمی مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

Published: undefined

حادثے کی تفصیلات کے مطابق، گزشتہ روز (20 دسمبر 2024) صبح تقریباً ساڑھے پانچ بجے ایک تیز رفتار ٹرک نے سی این جی ٹینکر کو ٹکر ماری، جس کے نتیجے میں شدید دھماکہ ہوا۔ دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ آواز 10 کلومیٹر تک سنی گئی۔ حادثے کے بعد لگنے والی آگ نے کم از کم 35 گاڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے کر خاکستر کر دیا۔

Published: undefined

حادثے کے فوراً بعد جے پور کے ضلع کلکٹر جتیندر کمار سونی نے ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی۔ اس کمیٹی میں مختلف محکموں کے چھ افسران کو شامل کیا گیا ہے۔ ضلع کلکٹر نے بتایا کہ ریاستی حکومت کے احکامات پر یہ کمیٹی تشکیل دی گئی تاکہ حادثے کے اسباب کی جامع تحقیقات کی جا سکیں۔

Published: undefined

وزیراعلیٰ بھجن لال شرما نے اس المناک حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ریاست میں سڑک حادثات کی روک تھام کے لیے خصوصی مہم چلانے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے سڑکوں کے خطرناک مقامات (بلیک اسپاٹس) کی فوری نشاندہی اور ان کی اصلاح کے احکامات دیے ہیں تاکہ حادثات میں جانی و مالی نقصان کو کم کیا جا سکے۔

وزیراعلیٰ نے عوامی تعمیرات کے محکمے کو ہدایت دی ہے کہ ان اصلاحی کاموں کے دوران معیار پر مکمل توجہ دی جائے اور تمام کاموں کو مقررہ وقت کے اندر مکمل کیا جائے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined