قومی خبریں

جھارکھنڈ: دھنباد میں دردناک حادثہ، ریلوے اسٹیشن پر کرنٹ لگنے سے 20 افراد جھلس گئے، 8 کی موت

دھنباد میں نچت پور ریل پھاٹک کے پاس ہائی ٹینشن تار کی زد میں آنے سے 8 افراد زندہ جل گئے اور تقریباً ایک درجن زخمی افراد کا علاج اسپتال میں چل رہا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>انڈین ریل، علامتی تصویر یو این آئی</p></div>

انڈین ریل، علامتی تصویر یو این آئی

 

ہوڑہ-نئی دہلی روٹ کے دھنباد-گومو کے درمیان نچت پور ریلوے پھاٹک پر بے حد دردناک حادثہ پیش آیا ہے۔ یہاں ہائی ٹینشن تار کی زد میں آنے سے 8 افراد زندہ جل گئے ہیں جبکہ ایک درجن سے زیادہ لوگ بری طرح جھلس گئے ہیں۔

Published: undefined

میڈیا رپورٹس کے مطابق زندہ جلے اور جھلسے تمام لوگ ٹھیکہ مزدور ہیں۔ یہ لوگ ریلوے لائن پر پول لگا رہے تھے۔ اس دوران پول 25 ہزار وولٹ کے ہائی ٹینشن تار کے رابطہ میں آیا۔ پھر لمحہ بھر میں ہی آٹھ افراد جھلس کر زندہ جل گئے۔ دیگر تقریباً 12 افراد بری طرح زخمی ہوئے ہیں جنھیں جھلسی ہوئی حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

Published: undefined

اس حادثہ کے پیش آنے کے بعد کئی ٹرینوں کو الگ الگ اسٹیشنوں پر روک دیا گیا ہے۔ واقعہ کے تعلق سے جب ریلوے کی لاپروائی پر سوال اٹھایا جانے لگا تو ڈی آر ایم نے کہا کہ یہ کام بغیر کسی کی جانکاری اور اجازت کے ہو رہا تھا۔ انھوں نے کہا کہ اس معاملے کی جانچ کی جائے گی۔ ڈی آر ایم نے پورے واقعہ کی تین سطح پر جانچ کرائے جانے کی بات کہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined