سڑک حادثہ / یو این آئی
اتر پردیش کے رائے بریلی میں منگل کی صبح ایک بڑا حادثہ ہوا۔ مہا کمبھ میں 'گنگا اسنان' کے لیے جا رہے عقیدت مندوں کی بولیرو گاڑی سامنے سے غلط سمت میں آ رہے ٹریکٹر سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں 4 عقیدت مندوں کی موت ہو گٓئی جبکہ 5 دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔ حادثہ کے بعد ٹریکٹر ڈرائیور موقع سے فرار ہے۔ پولیس معاملے میں آگے کی کارروائی کر رہی ہے۔
Published: undefined
بتایا جاتا ہے کہ تیلی باغ رہائشی آشیش ترویدی، دیپندر سنگھ، مایا، رجنی، شوبھم، انوج، للیتا، کویتا، پربھا دیوی منگل کی صبح اپنی کار سے گنگا میں ڈبکی لگانے کے لیے پریاگ راج جا رہے تھے۔ اسی دوران رائے بریلی-پریاگ راج قومی شاہراہ پر منشی گنج واقع ایک ریستوراں کے پاس ان کی کار بے قابو ہو کر سامنے سے آ رہے ٹریکٹر سے ٹکرا گئی۔ حادثے سے زبردست افرا تفری پیدا ہو گئی۔ آس پاس کے لوگ مدد کے لیے دوڑ پڑے۔
Published: undefined
حادثہ کی شکار بولیرو گاڑی بُری طرح تباہ ہو گئی ہے۔ موقع پر پہنچی پولیس نے مقامی لوگوں کی مدد سے کسی طرح عقیدت مندوں کو کار سے باہر نکالا۔ فوری طور پر سبھی کو اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے آشیش، دیپندر، مایا و رجنی کو مردہ قرار دے دیا جبکہ شبھم، انوج، للیتا، کویتا و پربھا دیوی کا علاج کیا جا رہا ہے۔
Published: undefined
واقعہ کے بعد ٹریکٹر ڈرائیور موقع پر گاڑی کو چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ اطلاع ملتے ہی اعلیٰ افسروں کی ٹیم جائے حادثہ پر پہنچی اور واقعہ کی معلومات حاصل کی۔ تھانہ صدر کا کہنا ہے کہ حادثے میں چار عقیدت مندوں کی موت ہو گئی ہے جبکہ پانچ دیگر زخمی ہیں۔ فرار ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔ تحریر ملنے پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined