قومی خبریں

آج کانگریس کرے گی راج بھونوں کا گھیراؤ

کانگریس پارٹی کا صبح 11 بجے سے بی جے پی کی مختلف عمارتوں کے سامنے بی جے پی کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کرنے کا پروگرام ہے جس میں اس کی ریاستی اکائیوں کے سینئر رہنما اور کارکن شرکت کریں گے۔

کانگریس، تصویر یو این آئی
کانگریس، تصویر یو این آئی 

نئی دہلی: کانگریس پارٹی نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی پالیسیوں کو جمہوریت مخالف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی آج منتخب حکومتوں کو گرانے کی سازش کے خلاف ملک بھر کے راج بھونوں کا گھیراؤ کرے گی۔ کانگریس نے کل سوشل میڈیا کے ذریعہ’’جمہوریت بچاؤ آئین بچاؤ‘‘پروگرام کا انعقاد کیا اور کہا تھا کہ اس سے بی جے پی کی سازش کو بے نقاب کردیا ہے۔

Published: undefined

اس پروگرام میں ورکنگ کمیٹی کے ممبران، مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ، سینئر قائدین، ​​ممبران پارلیمنٹ اور ممبران اسمبلی نے حصہ لیا اور راجستھان کے گورنر سے قانون ساز اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ویڈیو اور پیغامات جاری کیے۔

Published: undefined

کانگریس پارٹی کا صبح 11 بجے سے بی جے پی کی مختلف عمارتوں کے سامنے بی جے پی کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کرنے کا پروگرام ہے جس میں اس کی ریاستی اکائیوں کے سینئر رہنما اور کارکن شرکت کریں گے۔ کانگریس پارٹی کا الزام ہے کہ گورنر بی جے پی کی حکومت بنانے اور کانگریس کی منتخب حکومتوں کو گرانے کی سازش کر رہے ہیں۔

Published: undefined

واضح رہے گزشتہ روز سابق مرکزی وزیر اجے ماکن نے کہا تھا کہ راجستھان قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر کی جانب سے دیئے گئے نوٹس پر عدالت کو چیلنج کرنے والا معاملہ بھی ملک میں پہلی بار ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسپیکر کے فیصلے کا جائزہ عدالت کر سکتی ہے لیکن عدالت نوٹس کی کارروائی روک نہیں سکتی ۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined