قومی خبریں

جھارکھنڈ کی انکیتا کے ساتھ حیوانیت کرنے والے کو جلد سزا ملنی چاہیے: راہل گاندھی

پرینکا گاندھی نے ٹوئٹ کیا کہ جھارکھنڈ میں 12ویں میں پڑھنے والی لڑکی کے بہیمانہ قتل کا واقعہ دل دہلا دینے والا ہے۔ مجرموں کو فوری سزا ملنی چاہئے۔

راہل گاندھی، تصویر یو این آئی
راہل گاندھی، تصویر یو این آئی 

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا کہ جھارکھنڈ کی انکیتا کے ساتھ جو حیوانیت ہوئی وہ شرمناک ہے اور مجرم کو جلد از جلد سزا ملنی چاہئے۔ اس سے قبل کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بھی ٹوئٹ کر کے انکیتا قتل معاملہ میں انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔

Published: undefined

راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا، ’’انکیتا کے ساتھ ہوئی حیوانیت کے بعد اس کی موت نے ہر ہندوستانی کا سر شرم سے جھکا دیا ہے۔ آج، ملک میں خواتین کے لئے محفوظ ماحول بنانے کی سخت ضرورت ہے۔ انکیتا اور اس کے کنبہ کو انصاف تبھی ملے گا جب اس درندگی کو انجام دینے والے کو جلد از جلد اور کڑی سزا ملے گی۔‘‘

Published: undefined

وہیں، پرینکا گاندھی نے ٹوئٹ کیا ’’جھارکھنڈ میں 12ویں میں پڑھنے والی لڑکی کے بہیمانہ قتل کا واقعہ دل دہلا دینے والا ہے۔ مجرموں کو فوری سزا ملنی چاہئے۔ جرائم کی روک تھام اور انصاف کے لئے ضروری ہے کہ خواتین کے خلاف جرائم کے واقعات میں قانونی عمل کو سختی سے اور جلد مکمل کیا جائے۔‘‘

Published: undefined

خیال رہے کہ جھارکھنڈ کے دمکا میں 23 اگست کو 12ویں جماعت کی طالبہ انکیتا کو اس کے پڑوس میں رہنے والے ایک سنکی نوجوان نے پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی تھی۔ وہ کافی عرصے سے انکیتا پر شادی کے لیے دباؤ ڈال رہا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/4e8ffc89-a288-48c3-bfc5-40076018ce2c/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_11_35_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’آپ کے غنڈوں اور حملوں سے ہم نہیں ڈرنے والے‘، کنہیا کمار نے پریس کانفرنس کر اپنے اوپر حملہ کی بتائی وجہ

  • ,
  • ’آپ جسے چاہیں جیل بھیج دیں‘، کیجریوال نے پی ایم مودی کو دیا چیلنج، عآپ لیڈران کل 12 بجے پہنچیں گے بی جے پی دفتر

  • ,
  • رام مندر پر چلے گا بلڈوزر! پی ایم مودی کے اشتعال انگیز بیان سے کھڑگے ناراض، الیکشن کمیشن سے کیا کارروائی کا مطالبہ