قومی خبریں

پی ایم مودی کے جلسہ سے واپس لوٹ رہیں خواتین کی بس پلٹی، حادثہ میں 10 خواتین زخمی

جلسہ ختم ہونے کے بعد جب سبھی گھر کے لیے روانہ ہوئے تو خواتین سے بھری ہوئی ایک بس حادثہ کی شکار ہو گئی، بس اچانک پلٹنے سے اس میں سوار 10 خواتین زخمی ہو گئیں جنھیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

سڑک حادثہ، تصویر یو این آئی
سڑک حادثہ، تصویر یو این آئی 

مدھیہ پردیش کے شیوپور میں آج وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک عظیم الشان جلسہ سے خطاب کیا جس میں نامیبیا سے ہندوستان آئے چیتوں، این جی اوز کو مضبوط بنانے سے متعلق اٹھائے جانے والے کچھ اقدامات اور دیگر باتوں کا تذکرہ کیا۔ اس جلسہ میں پی ایم مودی کو سننے کے لیے خواتین بھی پہنچی تھیں۔ جلسہ ختم ہونے کے بعد جب سبھی اپنے اپنے گھر کے لیے روانہ ہوئے تو خواتین سے بھری ہوئی ایک بس حادثہ کی شکار ہو گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بس کے اچانک پلٹنے سے اس میں سوار 10 خواتین زخمی ہو گئیں جنھیں ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

Published: undefined

بتایا جاتا ہے کہ بس میں 30 خواتین سوار تھیں جو پی ایم مودی کے جلسہ سے واپس ہو رہی تھیں۔ پی ایم مودی کونو نیشنل پارک میں چیتے چھوڑنے کے بعد شیوپور ضلع کے کراہل پہنچے تھے اور یہیں خواتین کے این جی اوز سے متعلق تقریب میں شرکت کی تھی۔ انھوں نے یہاں جلسہ عام سے خطاب بھی کیا تھا۔ پی ایم مودی نے اس موقع پر کہا تھا کہ ’’وشوکرما جینتی پر این جی اوز کا سمیلن اپنے آپ میں بے حد خاص ہے۔‘‘ خواتین کی خود مختاری کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ آج کے نئے ہندوستان میں پنچایت بھون سے راشٹرپتی بھون تک خاتون کی طاقت کو بخوبی دیکھا جا سکتا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ حکومت خواتین صنعت کاروں کے لیے نئے راستے بنانے کے لیے گاؤں میں بھی لگاتار کام کر رہی ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ آج وزیر اعظم نریندر مودی کا یومِ پیدائش ہے۔ اس موقع پر آج انھوں نے نامیبیا سے لائے گئے چیتوں کو مدھیہ پردیش کے کونو نیشنل پارک میں آزاد کیا تھا۔ چیتوں کو نامیبیا سے ہندوستان لائے جانے کی خبریں گزشتہ کئی دنوں سے سرخیوں میں ہیں۔ نامیبیا سے مجموعی طور پر 8 چیتے ہندوستان پہنچے ہیں جن میں سے 3 نر اور 5 مادہ ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined