قومی خبریں

سی اے بی سے پورا ملک جل رہا ہے: سماجوادی پارٹی

سماجوادی پارٹی کا کہنا ہے کہ اس قانون کے تحت نہ جانے کتنے لوگوں کو ملک سے نکالا جائے گا اور دوسرا ملک انھیں لینے کو تیار نہیں ہوگا تو اس صورتحال میں وہ بے موت مر جائیں گے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

مین پوری: سماجوادی پارٹی نے اتوار کو کہا کہ شہریت (ترمیمی ) بل 2019 (سی اے بی) اور این آر سی کا ملا کر استعمال کرنے سے ملک ٹوٹنے کی نوبت کو پہنچ جائے گا۔ ایک نجی پروگرام میں آئے سماجوادی پارٹی کے جنرل سکریٹری رام گوپال یادو نے یہاں کہا کہ سی اے بی اور این آرسی کا ملاکر استعمال کرنے سے ملک کے حالات بے حد خراب ہوجائیں گے۔

Published: undefined

مخالفت کے باوجود مرکزی حکومت نے اسے پاس تو کروا لیا لیکن آج پورا شمال مشرق جل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس قانون کے تحت نہ جانے کتنے لوگوں کو ملک سے نکالا جائے گا اور دوسرا ملک انھیں لینے کو تیار نہیں ہوگا تو اس صورتحال میں وہ بے موت مر جائیں گے۔ اس قانون کی شدید مخالفت ہو رہی ہے۔

Published: undefined

آسام کے ڈبروگڑھ میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے ہیڈکوارٹر اور وزیر اعلیٰ کے دفاتر کو پھونک دیا گیا ہے۔ ہمسایہ ملک چین اور پاکستان، ہندوستان کو توڑنے کی کوشش کررہے ہیں جسے ملک کے حکمراں سمجھ نہیں پارہے ہیں، یہ ملک کی بدقسمتی ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ ملک اور مذہب کی بات کرنے والی بی جے پی کے تحفظ میں خواتین اور لڑکیوں کے ساتھ جنسی زیادتی جیسے سنگین جرائم کا ارتکاب کیا جارہا ہے۔ انہوں نے چنمیانند کا نام لیے بغیر کہا کہ سابق رکن پارلیمنٹ کے خلاف تمام ثبوت دینے کے بعد بھی لڑکی کو ہی جیل میں ڈال دیا گیا تھا۔ اسی طرح اناؤ کیس میں متاثرہ کے اہل خانہ کے خلاف کارروائی کر دی گئی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined