قومی خبریں

یوپی پولیس کی نازیبا حرکت، خواتین کو لاٹھیوں سے پیٹنے اور ان کے ساتھ بدسلوکی کرنے کا ویڈیو وائرل

امبیڈکر نگر پولیس افسر اجیت کمار سنہا نے بتایا کہ کچھ مظاہرین نے پولیس کی گاڑی پر حملہ کیا اور توڑ پھوڑ کی۔ پولیس کو صورتحال پر قابو پانے کے لیے ہلکی طاقت کا استعمال کرنا پڑا۔

علامتی، تصویر آئی اے این ایس
علامتی، تصویر آئی اے این ایس 

امبیڈکر نگر: اتر پردیش کے پولیس اہلکاروں کا خواتین کو لاٹھیوں سے پیٹنے اور ان کے ساتھ بدسلوکی کرنے کا ویڈیو وائرل ہوا ہے۔ پولیس نے معاملے میں زیادتی کا الزام لگایا ہے۔ تاہم پولیس نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کی جانب سے ان پر اور ان کی گاڑیوں پر پتھراؤ کے بعد انہیں ہلکی طاقت کا استعمال کرنا پڑا۔

Published: undefined

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا یہ ویڈیو امبیڈکر نگر ضلع کے جلال پور کا ہے۔ خواتین اور دیگر افراد متنازعہ مقام پر نصب بی آر امبیڈکر کے مجسمے کو توڑنے کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔ اس کے سبب وہاں کشیدگی نڑھ گئی تھی۔ اطلاع ملنے پر اتوار کو پولیس موقع پر پہنچی تو خواتین کے ایک گروپ نے احتجاج کیا اور پولیس پر پتھراؤ شروع کر دیا۔

Published: undefined

ایک دیگر ویڈیو میں کچھ خواتین کو خواتین پولیس اہلکاروں پر حملہ کرتے اور ان کے بال کھینچتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ امبیڈکر نگر پولیس افسر اجیت کمار سنہا نے بتایا کہ کچھ مظاہرین نے پولیس کی گاڑی پر حملہ کیا اور توڑ پھوڑ کی۔ پولیس کو صورتحال پر قابو پانے کے لیے ہلکی طاقت کا استعمال کرنا پڑا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined