قومی خبریں

پنجاب میں ایک اور نوجوان باڈی بلڈر کی موت سے دنیائے کھیل مغموم، مقابلہ جیتنے کے بعد پڑا دل کا دورہ

سکھویر سنگھ نے لدھیانہ میں ایک مقابلے کے دوران 150 کلوگرام بینچ پریس کے بعد 350 کلوگرام ڈیڈ لفٹ مقابلہ بھی جیت لیا۔ لیکن اس کے فوری بعد اس کے سینے میں شدید درد اُٹھا اور گرپڑے۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر / آئی اے این ایس</p></div>

علامتی تصویر / آئی اے این ایس

 

پنجاب میں ایک اور مشہور باڈی بلڈر کی اچانک موت کی خبر سے کھیل کی دنیا کو شدید صدمہ پہنچا ہے۔ اطلاعات کے مطابق لدھیانہ کے رہنے والے نوجوان باڈی بلڈر سکھویر سنگھ کی لفٹنگ مقابلے کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے موت ہو گئی۔ خبروں کے مطابق بالاچور کے رہنے والے اس نوجوان کی عمر محض 28 سال تھی۔ اس افسوسناک واقعے کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیلی جس سے ہر مداح چونک گیا۔

Published: undefined

’اے بی پی نیوز‘ کے مطابق سکھویر سنگھ نے اتوار کو لدھیانہ میں منعقد ایک مقابلے میں حصہ لیا تھا۔ اس دوران اس نے 150 کلوگرام بینچ پریس کے بعد 350 کلوگرام ڈیڈ لفٹ مقابلہ بھی جیت لیا۔ لیکن اس کے فوری بعد اس کے سینے میں شدید درد اُٹھا۔ درد زیادہ ہونے کی وجہ سے وہ اپنی کار میں آرام کرنے کے لیے بیٹھنے لگا تبھی وہ زمین پر گر گیا۔ موقع پر موجود لوگوں نے اسے فوری طور پر لدھیانہ کے ایک پرائیویٹ اسپتال پہنچایا، جہاں ڈاکٹروں نے سکھویر سنگھ کو مردہ قرار دے دیا۔ اس واقعے سے پنجاب کی فٹنس کمیونٹی میں صدمے کی لہردوڑ گئی ہے، خاص طور پر اس وقت جب کچھ ماہ پہلے بھی اسی طرح کا ایک اور واقعہ سامنے آیا تھا۔

Published: undefined

غور طلب ہے کہ اس سے پہلے ہندوستان کے مشہور باڈی بلڈنگ اور اداکار وریندر سنگھ گھمن کا بھی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا تھا۔ جالندھر کے رہنے والے 53 سالہ گھمن کا امرتسر میں کندھے کا علاج ہوا تھا۔ وہ ایک پیشہ ور باڈی بلڈر اور اداکار تھے۔ گھمن نے بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے ساتھ فلم ’ٹائیگر 3 ‘ میں کام کیا تھا، وہ مسٹر انڈیا کے بھی  فاتح تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined