مہنگائی سے پریشان مدھیہ پردیش کی عوام کو نئے سال میں ایک زوردار جھٹکا لگنے والا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست کے کروڑوں بجلی صارفین کو اب بجلی کے لیے زیادہ قیمت ادا کرنی ہوگی۔ دراصل ریاست کی سبھی بجلی کمپنیاں بجلی کی شرح بڑھانے کی تیاریاں کر رہی ہیں۔ کمپنیاں بجلی کی قیمت 7.52 فیصد بڑھانا چاہ رہی ہیں۔ اس سلسلے میں کمپنیوں نے ریگولیٹری کمیشن کے سامنے ٹیرف عرضی داخل کی ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس سلسلے میں فیصلہ اپریل ماہ سے پہلے آ سکتا ہے۔
Published: undefined
جو خبریں سامنے آ رہی ہیں، اس کے مطابق امکان ہے کہ اپریل سے ہی بجلی کی نئی شرح نافذ ہو جائے گی۔ ان خبروں کے درمیان کچھ لوگوں نے اپنا احتجاج درج کرنا بھی شروع کر دیا ہے۔ ظاہر ہے، بجلی کی شرح بڑھنے سے غریبوں کو مہنگائی میں مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ جائے گا۔ ممکن ہے لوگوں کے احتجاج کو دیکھ کر بجلی کی قیمتوں میں اضافہ بہت زیادہ نہ ہو، لیکن بجلی کمپنیاں قیمتوں میں اضافہ کی تیاری کر چکی ہیں۔
Published: undefined
بجلی کمپنیوں کے ذریعہ پیش ٹیرف عرضی کو پیش نظر رکھا جائے تو 50 یونٹ تک کی موجودہ شرح جو فی یونٹ 4.27 روپے ہے، وہ بڑھ کر 4.59 روپے ہو سکتی ہے۔ یعنی 50 یونٹ تک بجلی کی صارفیت میں 32 پیسے فی یونٹ کا اضافہ ہو سکتا ہے۔ 51 سے 150 یونٹ تک کی موجودہ شرح فی یونٹ 5.23 روپے ہے، جو بڑھ کر 5.62 روپے ہو سکتی ہے۔ اسی طرح 150 سے 300 یونٹ تک کی موجودہ شرح فی یونٹ 6.61 روپے ہے جو بڑھ کر 7.11 روپے ہو سکتی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined