سپریم کورٹ / آئی اے این ایس
’نیٹ پی جی 2025‘ کا امتحان پورے ملک میں اب ایک ہی شفٹ میں کرایا جائے گا۔ یہ امتحان 2 شفٹ میں منعقد کرنے سے متعلق شیڈیول جاری کیا گیا تھا، لیکن اس کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی گئی تھی، اور آج عدالت نے عرضی گزار کے حق میں فیصلہ سنایا۔ 2 شفٹ میں امتحان منعقد کرنے کو چیلنج دینے والی عرضی پر سماعت کے دوران آج (30 مئی) سپریم کورٹ امتحان ایک شفٹ میں کرنے کا فیصلہ سنایا اور اس سلسلے میں متعلقہ بورڈ کو ہدایت بھی جاری کر دی۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ ’نیٹ پی جی 2025‘ کا انعقاد 15 جون کو سی بی ٹی موڈ میں کیا جائے گا۔ جمعہ کے روز سپریم کورٹ نے نیشنل بورڈ آف اگزامنیشن (این بی ای) کو حکم دیا ہے کہ وہ اس امتحان کا انعقاد 2 شفٹ میں نہ کرے، بلکہ ایک شفٹ میں ہی اسے یقینی بنائے۔ عدالت نے این بی ای کو ہدایت دی ہے کہ وہ شفافیت یقینی بناتے ہوئے امتحان کو ایک ہی شفٹ میں منعقد کرنے کا انتظام کرے۔
Published: undefined
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ 15 جون کو ہونے والے امتحان کے لیے ضروری انتظام کرنے کے لیے اب بھی وقت بچا ہے۔ بورڈ کے پاس سنٹرس کی پہچان کے لیے بھی موافق وقت ہے۔ واضح رہے کہ نیٹ پی جی امتحان میں شامل ہونے والے طلبا کے لیے امتحان سٹی سلپ 2 جون کو جاری کی جائے گی۔ سٹی سلپ آفیشیل ویب سائٹ پر جاری نہیں ہوگی، بلکہ طلبا کے رجسٹرڈ ای میل آئی ڈی پر ’نیشنل بورڈ آف میڈیکل اگزامنیشن‘ سٹی سلپ بھیجے گا، جسے امتحان دہندگان بہ آسانی ڈاؤنلوڈ کر سکیں گے۔ علاوہ ازیں ایڈمٹ کارڈ امتحان کی تاریخ سے تقریباً 4 دن قبل جاری کیا جائے گا۔ ایڈمٹ کارڈ اگزامنیشن بورڈ کی آفیشیل ویب سائٹ natboard.edu.in پر جاری کیا جائے گا، جسے امتحان دہندگان ایپلی کیشن نمبر اور یومِ پیدائش کی تاریخ کا استعمال کر ڈاؤنلوڈ کر سکیں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined