قومی خبریں

نوجوانوں کا مستقبل خطرے میں ہے: کمل ناتھ

کانگریس کے سینئر لیڈر کمل ناتھ نے کہا ہے کہ مدھیہ پردیش میں نوجوانوں کا مستقبل خطرے میں ہے اور اس صورتحال میں ریاست کا مستقبل کیسے محفوظ رہے گا

کمل ناتھ، تصویر آئی اے این ایس
کمل ناتھ، تصویر آئی اے این ایس 

بھوپال: کانگریس کے سینئر لیڈر کمل ناتھ نے کہا ہے کہ مدھیہ پردیش میں نوجوانوں کا مستقبل خطرے میں ہے اور اس صورتحال میں ریاست کا مستقبل کیسے محفوظ رہے گا۔

سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے یہاں ریاستی کانگریس ہیڈ کوارٹر کے قریب نیشنل اسٹوڈنٹس یونین آف انڈیا (این ایس یو آئی) کی جانب سے 'شکشا بچاؤ، دیش بچاو‘ مہم کے تحت گھیراوپروگرام سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں بیروزگاری کا سنگین مسئلہ ہے۔ نوجوان پریشان ہے۔ نوجوان ریاست کا مستقبل ہیں۔ اگرنوجوان پریشان رہےگا، تو ریاست کا مستقبل کیسے محفوظ رہے گا۔

Published: undefined

ریاستی کانگریس کے صدر کمل ناتھ نے کہا کہ انہیں اس بات کی فکرہے کہ ریاست میں نوجوانوں کے علاوہ کسان، مزدور، خواتین اور چھوٹے تاجر سبھی پریشان ہیں۔ ایسی حالت میں حکومت تعلیمی پالیسی کے ذریعے بچوں کے مستقبل اور ان کی تعلیم سے کھیل رہی ہے۔

Published: undefined

سینئر لیڈر نے کہا کہ ریاست میں 15 ماہ کی سابقہ کانگریس حکومت نے عوام کے سامنے اپنی پالیسی اور ارادے کاثبوت دیاتھا۔ لیکن بی جے پی آج اس کا حساب مانگ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی ریاست میں اپنے 18 سال کا حساب دے اور وہ 15 مہینوں کا حساب دینے کو تیار ہیں۔

Published: undefined

ریاستی کانگریس کی طرف سے جاری کردہ ریلیز کے مطابق اس موقع پراین ایس یوآئی کے صدر نیرج کندن نے کہا کہ کورونا بحران کے دوران ملک اور ریاست میں نئی ​​تعلیمی پالیسی کے نفاذ کی وجہ سے طلبہ وطالبات کوکافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اساتذہ بھی اس بارے میں پوری طرح سے آگاہ نہیں ہیں جس کا خمیازہ طلباء کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔

Published: undefined

ریلیز کے مطابق، میٹنگ کے بعد کارکنان وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ کی طرف جانے والی سڑک پر آگے بڑھ رہے تھے، لیکن انہیں ریاستی کانگریس کے دفتر کے قریب روک دیا گیا۔ یہ الزام لگایا گیا ہے کہ پولیس نے پرامن احتجاج کرنے والے کارکنوں پر لاٹھیاں برسائیں جس سے متعدد زخمی ہو گئے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined