قومی خبریں

’آپریشن سندور‘ کے بعد ہند-پاک میں زبردست کشیدگی، وزارت داخلہ الرٹ، نیم فوجی دستوں کی چھٹیاں منسوخ

ہندوستان کی کارروائی سے پاکستان میں زبردست بوکھلاہٹ ہے، وہ جوابی حملے کی گیدڑ بھبھکی دے رہا ہے۔ ایسے میں کسی بھی جوابی کارروائی یا دہشت گردی سے نپٹنے کے لیے فوج کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>اٹاری۔واگھہ بارڈر/ ویڈیو گریب</p></div>

اٹاری۔واگھہ بارڈر/ ویڈیو گریب

 

ہندوستانی افواج نے پہلگام حملے کا جواب ’آپریشن سندور‘ کے ذریعہ دیا ہے۔ اس حملے میں دہشت گردوں کے 9 ٹھکانوں کو لمحوں میں ہی نیست و نابود کر دیا گیا۔ اس جوابی کارروائی سے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی اپنے عروج پر پہنچ گئی ہے۔ اس درمیان وزارت داخلہ کے ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق سبھی نیم فوجی دستوں کی چھٹیاں فوری اثر سے منسوخ کر دی گئی ہیں۔

Published: undefined

وزارت داخلہ نے حکم دیا ہے کہ بی ایس ایف، سی آر پی ایف، آئی ٹی بی پی، ایس ایس بی اور سی آئی ایس ایف جیسے سبھی اہم نیم فوجی دستوں کے جوان پوری مستعدی کے ساتھ ڈیوٹی پر موجود رہیں۔ سرحد سے متصل علاقوں میں اضافی فوج کی تعیناتی کی جا رہی ہے اور انٹلیجنس انپٹس کی بنیاد پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

Published: undefined

ہندوستان کی کارروائی سے پاکستان میں زبردست بوکھلاہٹ ہے اور وہ جوابی حملے کی گیدڑ بھبھکی دے رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ کسی بھی جوابی کارروائی یا دہشت گردی سے نپٹنے کے لیے کیا گیا ہے۔ خاص طور سے جموں و کشمیر، پنجاب اور راجستھان سرحد پر اضافی جوان تعینات کیے جا رہے ہیں۔

Published: undefined

ریلوے اسٹیشن، ایئرپورٹ، میٹرو اور حساس علاقوں میں سیکوریٹی بڑھا دی گئی ہے۔ مرکزی ایجنسیوں اور ریاستوں کی پولیس کو بھی مستعد رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ہر حرکت پر سخت نظر رکھی جا رہی ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ ’آپریشن سندور‘ کے تحت ہندوستانی فوج نے آدھی رات ڈیڑھ بجے رافیل اور کروز میزائلس کے ذریعہ پاکستان اور پاک مقبوضہ کشمیر کے 9 دہشت گرد ٹھکانوں کو تباہ کر دیا تھا۔ اس کارروائی میں دہشت گرد تنظیموں کے کئی ٹریننگ کیمپ تباہ ہو گئے اور 90 سے زیادہ دہشت گردوں کے مارے جانے کی خبر ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined