قومی خبریں

دہلی میں’ ووٹ چور مہا دھرنا‘ کامیاب بنانے کے لیے تمام سطحوں پر موثر انتظامات کئے جائیں: مہیش کمار گوڑ

مہیش گوڑ نے ووٹ چور دستخطی مہم کو مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور ہدایت دی کہ 14 تاریخ کو دہلی میں ہونے والے ووٹ چور مہا دھرنا کو کامیاب بنانے کے لئے انتظامات کئے جائیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

تلنگانہ کانگریس کے صدر اور ایم ایل سی مہیش کمار گوڑنے ڈی سی سی صدور، فرنٹل آرگنائزیشنس اور ان سے منسلک تنظیموں کے صدورنشین کے ساتھ زوم میٹنگ منعقد کی جس میں اہم ہدایات اور رہنمائی دی گئی۔

Published: undefined

مہیش کمار گوڑ نے حال ہی میں مقرر نئے ڈی سی سی صدور کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ نئی ذمہ داریاں سنبھالتے ہی ضلع کے سینئر قائدین اور اہم رہنماؤں کو ساتھ لے کر مکمل ہم آہنگی کے ساتھ کام کریں۔

Published: undefined

انہوں نے ریاست میں جاری ووٹ چور دستخطی مہم کو مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور ہدایت دی کہ 14 تاریخ کو دہلی میں ہونے والے ووٹ چور مہا دھرنا کو کامیاب بنانے کے لیے تمام سطحوں پر مناسب انتظامات کیے جائیں۔ اس کے ساتھ ہی، مقامی بلدی اداروں کے الیکشن کو مدنظر رکھتے ہوئے پارٹی کی مضبوطی اور جیت کے امکانات رکھنے والے امیدواروں کی تیاری پر بھی زور دیا۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ نئے ڈی سی سی صدور اے آئی سی سی انچارج میناکشی نٹراجن کی جانب سے مقرر کردہ 6ماہ کی کارکردگی کی ڈیڈ لائن کو ہرگز نظرانداز نہ کریں اور مقررہ مدت میں واضح پیشرفت دکھانا ضروری ہے۔مہیش کمار گوڑ نے واضح کیا کہ اگر ضلعی سطح پر پارٹی کو مضبوط کرتے ہوئے مکمل ہم آہنگی سے کام کیا جائے تو آنے والے انتخابات میں کانگریس کی کامیابی یقینی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined