قومی خبریں

ایس آئی آر: تیجسوی یادو نے اپنا نام حذف کیے جانے کی دی جانکاری، الیکشن کمیشن کی تردید کے بعد جوابی حملہ بھی کیا

تیجسوی کے ذریعہ ووٹر لسٹ سے نام حذف کیے جانے کے الزام پر الیکشن کمیشن نے جواباً ووٹر لسٹ دکھا کر بتایا کہ اُن کا نام لسٹ میں موجود ہے۔ اس پر تیجسوی نے ای پی آئی سی نمبر بدلنے کا الزام عائد کر دیا۔

<div class="paragraphs"><p>تیجسوی یادو / بشکریہ ایکس</p></div>

تیجسوی یادو / بشکریہ ایکس

 

بہار میں ووٹر لسٹ کی خصوصی نظر ثانی (ایس آئی آر) کے خلاف لگاتار آواز اٹھا رہے تیجسوی یادو نے ڈرافٹ جاری ہونے کے بعد بھی سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ ہفتہ کو پولو روڈ واقع اپنی رہائش میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’اس پورے عمل میں دھاندلی کی گئی ہے۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے میڈیا کے سامنے دعویٰ کیا کہ ان کا نام ووٹر لسٹ سے غائب ہے۔

Published: undefined

 تیجسوی یادو نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم شروع سے ہی ایس آئی آر کے خلاف آواز اٹھاتے رہے ہیں۔ ہمارے مشورے کو قبول نہیں کیا گیا، سپریم کورٹ کے مشورے کو بھی نظر انداز کر دیا گیا۔ شروع سے ہی ہم نے کہا تھا کہ نئی ووٹر لسٹ آئے گی تو کئی غریب لوگوں کے نام نہیں رہیں گے، لیکن الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ کسی کا نام حذف نہیں ہوگا۔ اب میرا نام ہی ووٹر لسٹ میں نہیں ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے سوال اٹھایا کہ ’’میں انتخاب کیسے لڑوں گا؟‘‘ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایس آئی آر کے دوران میں نے فارم بھرا تھا، اس کے باوجود میرا نام حذف کر دیا گیا ہے۔

Published: undefined

تیجسوی یادو کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے ذریعہ ایس آئی آر کے عمل کو مکمل کر لیا گیا ہے۔ فہرست تمام سیاسی جماعتوں کو دی جا رہی ہے، لیکن چور کی داڑھی میں تِنکا ہے۔ الیکشن کمیشن کے ذریعہ کہا گیا تھا کہ ووٹر لسٹ سے حذف کیے گئے ہر ایک نام کی جانکاری اور وجہ بتائی جائے گی۔ کل (یکم اگست) مہاگٹھ بندھن کا وفد الیکشن کمیشن گیا تھا۔ وہاں ہم نے اپنی باتوں کو رکھا ہے، لیکن الیکشن کمیشن نے ایک بار بھی ہماری بات پر غور نہیں کیا۔

Published: undefined

بہار اسمبلی میں حزب مخالف کے رہنما نے کہا کہ ہر اسمبلی حلقہ سے 20 سے 30 ہزار نام حذف کیے گئے ہیں۔ تقریباً 8.50 نام حذف کر دیے گئے ہیں۔ تیجسوی یادو نے الزام عائد کیا کہ الیکشن کمیشن نے بڑی چالاکی اور سازش کرتے ہوئے نہ تو بوتھ کا نام دیا ہے اور نہ ہی ووٹر کا پتہ دیا ہے، جبکہ ہم الیکشن کمیشن کو چیلنج دے رہے ہیں کہ وہ مکمل جانکاری فراہم کریں۔ ساتھ ہی تیجسوی نے کہا کہ سب سے اہم ای پی آئی سی نمبر نہیں دیا ہے تاکہ ہم اس کا تقابلی مطالعہ کریں۔ یہ الیکشن کمیشن کی چالاکی ہے، آپ نے پہلے سے ہی فیصلہ کر لیا ہے کہ کس پارٹی کی حکومت بنانی ہے تو اسی حکومت کو مزید توسیع کر دیجیے۔

Published: undefined

آر جے ڈی لیڈر نے کہا کہ اگر عارضی ہجرت کی وجہ سے 36 لاکھ ووٹرس کا نام حذف ہوگا تو ہندوستانی حکومت کے اپنے اعداد و شمار کے مطابق بہار سے باہر 3 کروڑ سے بھی زیادہ مہاجرین ہیں۔ اگر الیکشن کمیشن کی مانیں تو یہ تعداد 3 کروڑ سے زائد ہوتی ہے۔ کیا ان کا فزیکل ویریفکیشن کیا گیا تھا؟ کیونکہ یہ گائیڈ لائن میں لکھا ہوا ہے۔ کیا ووٹرس کو ان کا نام حذف کرنے سے پہلے نوٹس یا اطلاع دی گئی تھی؟

Published: undefined

تیجسوی یادو نے کہا کہ الیکشن کمیشن آخر کیا چھپا رہا ہے؟ میرا سوال الیکشن کمشنر گیانیش کمار سے ہے۔ الیکشن کمیشن کو ہماری بات سنائی نہیں دے رہی ہے، پھر بھی ہمارے کچھ مطالبات ہیں۔ الیکشن کمیشن فوراً ان ووٹرس کی فہرست بوتھ کے حساب سے فراہم کرائے جن کا نام ووٹر لسٹ میں نہیں ہے۔ ہم لوگ وجہ جاننا چاہتے ہیں۔ جب تک یہ شفافیت کا معاملہ حل نہیں ہوتا تب تک اعتراضات داخل کرنے کی مدت میں توسیع کی جائے۔ ساتھ ہی انہوں نے الیکشن کمیشن کو چیلجنج دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ نے اپنا کام ایمانداری سے کیا ہے تو ہمارے سوالوں کا جواب دیں۔ الیکشن کمیشن جانکاری فراہم کرے کہ کن وجوہات کی بنیاد پر 65 لاکھ لوگوں کا نام ووٹر لسٹ سے حذف کیا گیا ہے۔

Published: undefined

تیجسوی یادو کے ذریعہ ووٹر لسٹ سے نام حذف کیے جانے کے الزام پر الیکشن کمیشن کا رد عمل بھی سامنے آ چکا ہے۔ الیکشن کمیشن نے ووٹر لسٹ دکھا کر بتایا ہے کہ تیجسوی کا نام لسٹ میں موجود ہے۔ ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر مع ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ پٹنہ تیاگ راجن ایم ایس نے کہا کہ کچھ میڈیا رپورٹس سے یہ معلوم ہوا ہے کہ حزب مخالف کے رہنما تیجسوی یادو کا نام ایس آئی آر کے ڈرافٹ ووٹر لسٹ میں نہیں ہے۔ اس بارے میں پٹنہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے تحقیقات کرائی گئی۔ اس میں یہ واضح ہوا ہے کہ ان کا نام ووٹر لسٹ کے ڈرافٹ میں موجود ہے۔ ابھی ان کا نام پولنگ اسٹیشن نمبر 204، بہار اینیمل سائنس یونیورسٹی کی لائبریری کی عمارت میں سیریل نمبر 416 پر درج ہے۔ پہلے ان کا نام پولنگ اسٹیشن نمبر 171، بہار اینیمل سائنس یونیورسٹی کی لائبریری کی عمارت میں سیریل نمبر 481 پر درج تھا۔

Published: undefined

تیجسوی یادو نے الیکشن کمیشن کے جواب پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’میرا ای پی آئی سی نمبر (ووٹر آئی ڈی کارڈ نمبر) بدل دیا گیا ہے۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے اسے ایک سازش قرار دیتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا کہ اس طرح سے کئی لوگوں کے نام ووٹر لسٹ سے حذف کیے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر میرا ای پی آئی سی نمبر بدلا جا سکتا ہے تو پھر کتنے لوگوں کے ای پی آئی سی نمبر تبدیل کیے گئے ہوں گے؟ یہ سوال ہم الیکشن کمیشن سے پوچھ رہے ہیں۔ یہ ووٹر لسٹ سے نام حذف کرنے کی ایک سازش ہے۔ تیجسوی یادو نے کہا کہ یہ صرف تکنیکی خامی کا معاملہ نہیں ہو سکتا، بلکہ اس کے پس پردہ ایک بڑی سازش ہو سکتی ہے، جس سے جمہوری عمل کو متاثر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے الیکشن کمیشن سے معاملہ کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined