قومی خبریں

ٹیچر تقرری گھوٹالہ: انامیکا کے بعد اب دو ’مینا دیوی‘ کی دھوکہ دہی

ایک ہی پین کارڈ پر دو جگہ سے تنخواہ حاصل کیے جانے کا معاملہ آتے ہی اوریا میں تعینات مینا دیوی اور ایٹہ میں تعینات مینا دیوی کے سبھی دستاویزات بی ایس اے سے طلب کیے گئے، جانچ میں دستاویزات ایک جیسے ملے

علامتی تصویر
علامتی تصویر 

اوریا: اترپردیش کے بیسک ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں انامیکا کے نام سے ہوئی فرضی تقرریوں کے بعد اب اوریا میں کی گئی جانچ کے دوران ایک پین کارڈ سے اوریا اور ایٹہ میں مینا دیوی نام کی دو ٹیچروں کے ذریعہ تنخواہ حاصل کی گئی ہے۔ جانچ میں دونوں کے دستاویزات بھی ایک جیسے ملے ہیں۔

Published: undefined

بیسک ایجوکیشن افسر ایس پی سنگھ نے بدھ کو بتایا کہ انامیکا معاملے کے بعد محکمہ انکم ٹیکس کے ذریعہ جاری پین کارڈ پر دو جگہ سے تنخواہ حاصل کیے جانے کا معاملہ روشنی میں آتے ہی اوریا میں تعینات مینا دیوی اور ایٹہ میں تعینات مینا دیوی کے سبھی دستاویزات وہاں کے بی ایس اے سے طلب کیے گئے تھے۔

Published: undefined

انہوں نے بتایا کہ منگل کو ای میل سے دستاویزات پہنچنے کے بعد جب ان کی جانچ کی گئی تو وہ ایک جیسے ہی ملے۔ جن میں رول نمبر، سن، کالج سب ایک ہی ہے، صرف مارکشیٹ میں درج نمبروں میں تبدیلی کی گئی ہے۔ حاصل نمبرات میں تبدیلی کی وجہ سے دستاویزات کی تصدیق کرائی جائے گی تاکہ اصلی مارکشیٹ کا پتہ چل سکے اور دونوں کی تصدیق کرائی جائے گی تاکہ اصل مینا کون ہے اس کا پتہ چل سکے۔

Published: undefined

ہائی اسکول اور انٹر کی مارکیشٹ دونوں کی ایک ہی رول نمبر پر ہیں اور دونوں میں اوریا کی اموتا انٹرکالج کی مارکشیٹ لگی ہوئی ہیں۔ گریجویشن کی ڈگری سن 2002 کی جنتا انٹر کالج اجیت مل کالج کی ہے۔ بی ایڈ کی ڈگری بندیل کھنڈ یونیورسٹی سے 2003 میں حاصل کی گئی ہے۔ جس کی مارکشیٹ پر کالج کا نام ہی نہیں ہے۔ دونوں کے والد کا نام ستیہ نارائن ہے۔ اوریا میں مینا دیوی کی تقرری 2006 میں ہوئی ہے جبکہ ایٹہ میں مینا دیوی کی تقرری 2010 کی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined