یو پی: انامیکا شکلا کے نام سے ٹیچر کی ملازمت کر رہی بھاؤنا یادو گرفتار

انامیکا شکلا نام سے بھاؤنا یادو کی تقرری ڈی ایم کی جانب سے تشکیل شدہ کمیٹی نے کیا تھا۔ پولس نے بھاؤنا یادو کو گرفتار کرلیا ہے اور معاملے کی مزید تحقیق کی جارہی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

سہارنپور: اترپردیش کے ضلع سہارنپور واقع جانکی پورم پولس نے منگل کو محکمہ تعلیم میں انامیکا شکلا کے نام سے فرضی دستاویزات کے ذریعہ ملازمت کرنے والی بھاؤنا یادو کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ انامیکا شکلا نام سے فرضی دستاویزات کے سہارے نوکری کررہی سریندر سنگھ کی بیٹی بھاونا یادو مین پوری کے بھینس رولی گاؤں کے بھوگاؤں کی رہنے والی ہے۔ اس نے فرضی دستاویزات کے ذریعہ گزشتہ سال سہارنپور کے کستوربہ گاندھی بالیکا کالج میں کنٹراکٹر پر نوکری حاصل کی تھی۔ بھاونا یادو کی ماہناہ تنخواہ 28ہزار روپئے تھی۔

انہوں نے بتایا کہ اس ضمن میں جب تقرری نامہ کو اس ٹیچر کے بتائے گئے پتے پر بھیجا گیا تو محکمہ ڈاک نے لیٹر کو یہ کہہ کر محکمہ تعلیم سہارنپور کو واپس کردیا کہ اس پر لکھا پتہ غلط ہے۔ اس پتے پر انامیکا نام کی کوئی بھی لڑکی نہیں رہتی ہے۔ انامیکا شکلا نام سے بھاؤنا یادو کی تقرری ڈی ایم کی جانب سے تشکیل شدہ کمیٹی نے کی تھی۔ پولیس نے بھاؤنا یادو کو گرفتار کرلیا ہے۔ مزید معاملے کی تحقیق کی جا رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔