قومی خبریں

مضبوط صحافت سے جمہوریت مضبوط ہوگی: اشوک گہلوت

اشوک گہلوت نے کہا کہ غیرجانبدارانہ صحافت ہمارے جمہوریت کی ضرورت ہے، جتنی مضبوط صحافت ہوگی، اتنی ہی مضبوط جمہوریت ہوگی۔

راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت / IANS
راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت / IANS 

جے پور: راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے منصفانہ صحافت کو جمہوریت کی ضرورت بتاتے ہوئے کہا ہے کہ جتنی مضبوط صحافت ہوگی، اتنی ہی مضبوظ جمہوریت ہوگی۔ گہلوت نے سوشل میڈیا کے ذریعہ ہندی صحافت کے دن پر آج یہ بات کہی۔ انہوں نے اس موقع پر نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہندی صحافت کی ملک میں سنہری تاریخ ہے۔ تحریک آزادی سے لے کر آج تک یہ اپنا اہم کردار ادا کرتی آئی ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ غیرجانبدارانہ صحافت ہمارے جمہوریت کی ضرورت ہے، جتنی مضبوط صحافت ہوگی، اتنی ہی مضبوط جمہوریت ہوگی۔ اس موقع پر اپوزیشن لیڈر گلاب چند کٹاریا نے ہندوستانی جمہوریت میں بنیادی ستون کی شکل میں عوام کو بیدارکرنے کے لئے پرعزم تمام صحافیوں کو ہندی صحافت کے دن کی دلی مبارک باد پیش کی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • لوک سبھا انتخاب غیر جانبداری کے ساتھ ہوا اور ای وی ایم بھی ٹھیک رہا تو کوئی جملہ بازی کام نہیں آئے گی: مایاوتی