قومی خبریں

سدھو موسیٰ والا قتل: لارنس بشنوئی کو پٹیالہ کورٹ نے 7 دنوں کے لیے این آئی اے کی ریمانڈ پر بھیجنے کا سنایا فیصلہ

لارنس بشنوئی کے عدالت میں پیش ہونے سے پہلے اس سے عتیق احمد قتل معاملہ کو لے کر بھی سوال کیا گیا، سوال یہ کیا گیا کہ کیا آپ نے عتیق کے حملہ آوروں کو پستول دی؟

لارنس بشنوئی
لارنس بشنوئی تصویر آئی اے این ایس

سدھو موسیٰ والا قتل معاملے کے کلیدی ملزم لارنس بشنوئی کو سات دنوں کے لیے این آئی اے کی ریمانڈ پر بھیجا گیا ہے۔ این آئی اے نے عدالت سے اس کی ریمانڈ کا مطالبہ کیا تھا۔ عدالت نے این آئی اے کے مطالبہ کو منظور کرتے ہوئے لارنس بشنوئی کو سات دن کے لیے ریمانڈ پر بھیج دیا ہے۔ پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے کہا کہ ریمانڈ کے بعد جانچ ایجنسی کو ثبوت کے ساتھ پیش ہونا پڑے گا۔

Published: undefined

لارنس بشنوئی کو منگل کے روز دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں راجستھان کے ایک معاملے میں پیش کیا گیا تھا۔ این آئی اے نے اس دوران اپنی بات سامنے رکھی جس پر غور کرنے کے بعد عدالت نے حکم دیا کہ بشنوئی کو 7 دنوں کے لیے ریمانڈ پر بھیجا جائے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ لارنس بشنوئی کے عدالت میں پیش ہونے سے پہلے اس سے عتیق احمد قتل معاملہ کو لے کر بھی سوال کیا گیا۔ سوال کیا گیا کہ کیا آپ نے عتیق کے حملہ آوروں کو پستول دی؟ حالانکہ بشنوئی نے کسی بھی سوال کا جواب نہیں دیا۔

Published: undefined

واضح رہے کہ لارنس بشنوئی کے خلاف 36 معاملے درج ہیں۔ ان میں سے 9 معاملوں میں اسے بری کر دیا گیا ہے اور 21 معاملوں کی جانچ ابھی جاری ہے۔ یہ معاملے پنجاب کے علاوہ ہریانہ، چنڈی گڑھ، راجستھان اور دہلی سے تعلق رکھتے ہیں۔ توجہ طلب بات یہ ہے کہ لارنس بشنوئی اس وقت بھٹنڈا جیل میں بند ہے اور جیل کے اندر سے بھی لگاتار سرخیوں میں ہے۔ حال ہی میں جیل کے اندر سے ہی لارنس بشنوئی نے بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کو کھلی دھمکی دی تھی اور کہا تھا کہ جس دن وہ سلمان خان کو ماریں گے، اصلی غنڈہ اسی دن بنیں گے۔ اس کے بعد لارنس بشنوئی گینگ نے شیوسینا لیڈر سنجے راؤت کو بھی جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined