قومی خبریں

بارش سے بے حال تمل ناڈو سنبھلنے کے لیے کوشاں، لیکن محکمہ موسمیات نے سنائی بری خبر

آئی ایم ڈی کی مزید بارش سے متعلق پیشین گوئی کو دیکھتے ہوئے فائر بریگیڈ، پولیس، ہیلتھ سمیت آفات اور بچاؤ اہلکاروں نے کسی بھی حالت سے نمٹنے کے لیے کمر کس لی ہے۔

تمل ناڈو میں سیلاب کی صورت حال
تمل ناڈو میں سیلاب کی صورت حال تصویر سوشل میڈیا

تمل ناڈو کی راجدھانی چنئی اور اس کے آس پاس کے اضلاع میں حال ہی میں زبردست بارش کے قہر کے بعد حالات ابھی معمول پر آئے بھی نہیں ہیں، اور محکمہ موسمیات نے بدھ و جمعرات کو زبردست بارش کی پیشین گوئی کر دی ہے۔ آئی ایم ڈی نے جمعرات کو چنئی اور اس سے ملحق اضلاع ترووَلور، کانچی پورم اور چینگل پٹو کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے اور ان علاقوں میں زبردست بارش کا امکان ہے۔ آئی ایم ڈی نے متنبہ کیا ہے کہ زیادہ زوردار بارش سے کچھ مقامات پر 20.4 سنٹی میٹر تک بارش ہو سکتی ہے۔

Published: undefined

آئی ایم ڈی نے متنبہ کیا ہے کہ خلیج بنگال کے اوپر ایک کم دباؤ کا علاقہ ایک گردابی گھماؤ کے ساتھ بارش لانے والے علاقہ میں بنا ہوا ہے۔ یہ مغرب کی جانب بڑھ سکتا ہے اور مغرب وسطیٰ اور جنوب مغربی خلیج بنگال تک پہنچ سکتا ہے۔ اس سے جمعرات کو جنوبی آندھرا پردیش اور شمالی تمل ناڈو کے ساحلوں پر بارش ہو سکتی ہے۔

Published: undefined

اس درمیان چنئی اور اس کے آس پاس کے اضلاع میں بدھ کی دوپہر کو متوسط سے زوردار بارش ہوئی اور آسمان میں بادل چھائے رہے۔ ایک نجی فرم میں آئی ٹی پیشہ ور سرون کمار نے بتایا کہ ’’ہم دھیرے دھیرے پہلے کی بارش سے سنبھل رہے ہیں اور اڈیار میں میرا پڑوس اب بھی پانی سے بھرا ہوا ہے۔ آج دوپہر سے آسمان میں بادل چھائے ہوئے ہیں اور یہاں تاریکی ہے۔ چنئی اور آس پاس کے علاقوں میں مزید ایک بار زوردار بارش ہو سکتی ہے۔‘‘

Published: undefined

آئی ایم ڈی نے یہ بھی پیشین گوئی کی ہے کہ بدھ کی رات تک چنئی اور آس پاس کے اضلاع کے کچھ حصوں میں زوردار سے انتہائی زوردار بارش ہو سکتی ہے، اور پڈوچیری تک پھیل سکتی ہے۔ اسے دیکھتے ہوئے فائر بریگیڈ، راحت رسانی اہلکاروں، پولیس، محکمہ صحت، این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف نے کسی بھی حالت سے نمٹنے ک لیے کمر کس لی ہے۔ وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے چنئی کے آس پاس کے علاقوں میں زمینی سطح کی حالت کا پتہ لگانے کے لیے چیف سکریٹری سمیت سینئر افسران کی ایک میٹنگ کی صدارت کی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined