
سرد لہر (فائل)، تصویر آئی اے این ایس
راجدھانی دہلی میں ہفتہ کے بعد بارش تو نہیں ہوئی ہے لیکن ٹھٹھرنے والی ٹھنڈ کا دور جاری ہے۔ لوگوں کو دھوپ کے درشن نہیں کے برابر ہو رہے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے اب اگلے تین دنوں کے لیے کہرے کا یلو الرٹ بھی جاری کیا ہے۔ منگل اور بدھ کو بھی 'ویسٹرن ڈسٹربنس' کا اثر دیکھنے کو مل سکتا ہے۔ بدھ کو کہیں کہیں ہلکی بارش ہونے کے آثار ہیں۔ وہیں اتر پردیش کے لکھنؤ سمیت کچھ ضلعوں میں دیر رات اور صبح میں گھنے کہرے کے لیے وارننگ جاری کی گئی ہے۔
اتوار کو راجدھانی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے 2.6 ڈگری، کم سے کم 17.3 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ کم سے کم درجہ حرارت معمول سے 1.6 ڈگری، زیادہ سے زیادہ 9.0 ڈگری سیلسیس رہا۔ ہوا میں نمی کی سطح 100 سے 78 فیصد رہی۔ سب سے کم زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 15.2 ڈگری پوسا کا رہا جبکہ کم سے کم 7.9 ڈگری آیا نگر کا درج ہوا۔
Published: undefined
بارش کی بات کی جائے تو ہفتہ کی صبح ساڑھے آٹھ بجے سے اتوار کی صبح ساڑھے آٹھ بجے تک 24 گھنٹے میں دہلی میں 2.2 ملی میٹر بارش درج کی گئی۔ پالم میں یہ 3٫4 ملی میٹر، لودی روڈ پر 2.0 ملی میٹر، رِج میں 1.7 ملی میٹر، آیا نگر میں 2.5 ملی میٹر، نجف گڑھ میں 5.5 ملی میٹر، پیتم پورہ میں 2.0 ملی میٹر، پوسا میں 2.5 ملی میٹر اور راج گھاٹ پر 1.3 ملی میٹر درج کی گئی۔
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق پیر کی صبح بھی زیادہ تر علاقوں میں دھند اور ہلکا کہرا رہنے کا امکان ہے۔ کہیں کہیں گھنا کہرا بھی ہو سکتا ہے۔ شام اور رات کے وقت بھی یہی حالت بنی رہے گی۔ دن میں جزوی طور سے بادل چھائے رہیں گے۔
Published: undefined
دوسری طرف اتر پردیش میں پیر کو موسم صاف رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لکھنؤ کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 21.3 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم درجہ حرارت 11.7 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔ پیر کو لکھنؤ اور آس پاس کے علاقوں میں صبح اور دیر شام گھنا کہرا ہونے کا امکان ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined